1. یہ داؤُد کے بیٹے ہیں جو حبرُو ن میں اُس سے پَیدا ہُوئے ۔پہلوٹھا امنو ن یزرعیلی اخِینُو عم کے بطن سے۔دُوسرا دانی ایل کرمِلی ابِیجیل کے بطن سے۔
2. تِیسرا ابی سلو م جو جسُور کے بادشاہ تلمی کی بیٹی معکہکا بیٹا تھا ۔چَوتھا ادُونیاہ جو حجِیّت کا بیٹا تھا۔
3. پانچواں سفطیاہ ابی طال کے بطن سے ۔چھٹا اِترعا م اُس کی بِیوی عِجلہ سے۔
4. یہ چھ حبرُو ن میں اُس سے پَیدا ہُوئے ۔ اُس نے وہاں سات برس چھ مہِینے سلطنت کیاور یروشلیِم میں اُس نے تَینتِیس برس سلطنت کی۔
5. اور یہ یروشلیِم میں اُس سے پَیدا ہُوئے ۔سِمعا اورسُوبا ب اور ناتن اور سُلیما ن ۔ یہ چاروں عمّی ایل کی بیٹی بت سُوع کے بطن سے تھے۔
6. اور اِبحار اور الِیسمع اور الِیفلط۔
7. اور نُجہ اور نفج اور یفِیعہ۔
8. اور الِیسمع اور الِید ع اور الِیفلط ۔ یہ نَو۔
9. یہ سب حرموں کے بیٹوں کے علاوہ داؤُ دکے بیٹے تھے اور تمر اِن کی بہن تھی۔
10. اور سُلیما ن کا بیٹا رحُبعا م تھا ۔ اُس کا بیٹا ابیا ہ ۔ اُس کا بیٹا آسا ۔ اُس کا بیٹا یہُوسفط۔
11. اُس کا بیٹا یُورا م اُس کا بیٹا اخزیا ہ اُس کا بیٹا یُوآس۔
12. اُس کا بیٹا امصیا ہ اُس کا بیٹا عزریا ہ ۔ اُس کا بیٹا یُوتام۔
13. اُس کا بیٹا آخز ۔ اُس کا بیٹا حِزقیاہ ۔ اُس کا بیٹا منسّی۔
14. اُس کا بیٹا امُو ن ۔ اُس کا بیٹا یُوسیا ہ۔
15. اور یُوسیاہ کے بیٹے یہ تھے۔ پہلوٹھا یُوحنان ۔ دُوسرا یہُویقِیم ۔ تِیسرا صِدقِیاہ ۔ چَوتھاسلُوم۔
16. اور بنی یہُویقِیم ۔ اُس کا بیٹا یکونِیا ہ ۔ اُس کا بیٹا صِدقِیاہ۔
17. اور یکونِیا ہ جو اسِیر تھا اُس کے بیٹے یہ ہیں ۔ سیالتی ایل۔
18. اور ملکرام اور فِدایا ہ اور شینا ضر ۔ یقَمیا ہ ۔ ہُوسمع اور ندبیا ہ۔
19. اور فِدا یاہ کے بیٹے یہ ہیں ۔ زُربّابل اورسِمعی اور زُربّابل کے بیٹے یہ ہیں ۔ مُسلاّ م اور حنانیا ہ اورسلُّومِیت اُن کی بہن تھی۔
20. اور حسُوبہ اور اہل اور برکیا ہ اور حسدیاہ ۔ یُوسبحسد ۔ یہ پانچ۔
21. اور حنانیا ہ کے بیٹے یہ ہیں فلطیا ہ اور یسعیا ہ ۔ بنی رِفایاہ ۔ بنی ارنان ۔ بنی عیدیاہ بنی سکنیاہ۔
22. اورسکنیا ہ کا بیٹا ۔سمعیا ہ اور بنی سمعیاہ۔ حطُوش اور اِجال اور برِ یح اور نعر یاہ اورسافط ۔ یہ چھ۔
23. اور نعریاہ کے بیٹے یہ تھے ۔ اِلیُوعَینی اور حِزقیاہ اور عزریقا م ۔ یہ تِین۔
24. اور بنی اِلیُوعَینی یہ تھے ۔ ہُودَیوا ہُو اور الیاسب اور فِلایا ہ اور عقُّو ب اور یُوحنا ن اور دِلایا ہ اور عنانی یہ سات۔