4. خَوف نہ کر کیونکہ تُو پِھر پشیمان نہ ہو گی ۔تُونہ گھبرا کیونکہ تُو پِھر رُسوا نہ ہو گی اور اپنی جوانیکا ننگ بُھول جائے گیاور اپنی بیوگی کی عار کو پِھر یادنہ کرے گی۔
5. کیونکہ تیرا خالِق تیرا شَوہر ہے۔اُس کا نام ربُّ الافواج ہےاور تیرا فِدیہ دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوس ہے ۔وہ تمام رُویِ زمِین کا خُدا کہلائے گا۔
6. کیونکہ تیرا خُدا فرماتا ہے کہ خُداوند نے تُجھ کو مترُوکہاور دِل آزُردہ بِیوی کی طرحہاں جوانی کی مطلُوقہ بِیوی کی مانِند پِھر بُلایا ہے۔
7. مَیں نے ایک دَم کے لِئے تُجھے چھوڑ دِیالیکن رحمت کی فراوانی سے تُجھے لے لُوں گا۔
8. خُداوند تیرا نجات دینے والا فرماتا ہے کہقہر کی شِدّت میں مَیں نے ایک دَم کے لِئے تُجھسے مُنہ چُھپایاپر اب مَیں ابدی شفقت سے تُجھ پر رحم کرُوں گا۔
9. کیونکہ میرے لِئے یہ طُوفانِ نُوح کا سا مُعاملہ ہےکہ جِس طرح مَیں نے قَسم کھائی تھی کہپِھر زمِین پرنُوح کا سا طُوفان کبھی نہ آئے گااُسی طرح اب مَیں نے قَسم کھائی ہے کہ مَیںتُجھ سے پِھر کبھی آزُردہ نہ ہُوں گا اورتُجھ کو نہ گُھڑکُوں گا۔
10. خُداوند تُجھ پر رحم کرنے والا یُوں فرماتا ہے کہپہاڑ تو جاتے رہیں اور ٹِیلے ٹل جائیںلیکن میری شفقت کبھی تُجھ پر سے جاتی نہ رہےگی اور میرا صُلح کا عہد نہ ٹلے گا۔
11. اَے مُصِیبت زدہ اور طُوفان کی ماریاور تسلّی سے محرُوم!دیکھ مَیں تیرے پتّھروں کو سِیاہ ریختہ میں لگاؤُںگااور تیری بُنیاد نِیلم سے ڈالُوں گا۔
12. مَیں تیرے کُنگروں کولعلوں اور تیرے پھاٹکوں کوشب چراغاور تیری ساری فصِیل بیش قِیمت پتّھروں سےبناؤُں گا۔
13. اور تیرے سب فرزند خُداوند سے تعلیِم پائیں گےاور تیرے فرزندوں کی سلامتی کامِل ہو گی۔
14. تُو راست بازی سے پایدار ہو جائے گی ۔تُو ظُلم سے دُوررہے گی کیونکہ تُو بے خَوف ہو گیاور دہشت سے دُور رہے گیکیونکہ وہ تیرے قرِیب نہ آئے گی۔