یسعیاہ 49:15-25 Urdu Bible Revised Version (URD)

15. کیا یہ مُمکِن ہے کہ کوئی ماں اپنے شِیرخوار بچّے کوبُھول جائےاور اپنے رَحِم کے فرزند پر ترس نہ کھائے؟ہاں وہ شاید بُھول جائےپر مَیں تُجھے نہ بُھولُوں گا۔

16. دیکھ مَیں نے تیری صُورت اپنی ہتھیلِیوں پر کھودرکھّی ہےاور تیری شہر پناہ ہمیشہ میرے سامنے ہے۔

17. تیرے فرزند جلدی کرتے ہیںاور وہ جو تُجھے برباد کرنے اور اُجاڑنے والےتھے تُجھ سے نِکل جائیں گے۔

18. اپنی آنکھیں اُٹھا کر چاروں طرف نظر کر ۔یہ سب کے سب مِل کر اِکٹّھے ہوتے ہیں اورتیرے پاس آتے ہیں ۔خُداوندفرماتا ہے مُجھے اپنی حیات کی قَسم کہتُو یقِیناً اِن سب کو زیور کی مانِند پہن لے گیاور اِن سے دُلہن کی مانِندآراستہ ہو گی۔

19. کیونکہ تیری وِیران اور اُجڑی جگہوں میںاور تیرے بربادمُلک میں اب یقِیناً بسنے والےگُنجایش سے زِیادہ ہوں گےاور تُجھ کو غارت کرنے والے دُور ہو جائیں گے۔

20. بلکہ تیرے وہ بیٹے جو تُجھ سے لے لِئے گئے تھےتیرے کانوں میں پِھر کہیں گےکہ بسنے کی جگہ بُہت تنگ ہے ۔ہم کو بسنے کیجگہ دے۔

21. تب تُو اپنے دِل میں کہے گی کَون میرے لِئے اِنکا باپ ہُؤا؟کہ مَیں تو لاولد ہو گئی اور اکیلی تھی ۔مَیں تو جلاوطنی اور آوارگی میں رہیسو کِس نے اِن کو پالا؟دیکھ مَیں تو اکیلی رہ گئی تھی پِھر یہ کہاں تھے؟۔

22. خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہےکہ دیکھ مَیں قَوموں پر ہاتھ اُٹھاؤُں گااور اُمّتوں پر اپنا جھنڈا کھڑا کرُوں گااور وہ تیرے بیٹوں کو اپنی گود میں لِئے آئیں گےاور تیری بیٹِیوں کو اپنے کندھوں پر بِٹھاکر پُہنچائیں گے۔

23. اور بادشاہ تیرے مُربیّ ہوں گےاور اُن کی بِیوِیاں تیری دایہ ہوں گی ۔وہ تیرے سامنے مُنہ کے بل زمِین پر گِریں گےاور تیرے پاؤں کی خاک چاٹیں گےاور تُو جانے گی کہ مَیں ہی خُداوند ہُوںجِس کے مُنتظِر شرمِندہ نہ ہوں گے۔

24. کیا زبردست سے شِکار چِھین لِیا جائے گا؟اور کیا راست بازکے قَیدی چُھڑا لِئے جائیں گے؟۔

25. خُداوند یُوں فرماتا ہے کہزورآور کے اسِیر بھی لے لِئے جائیں گےاور مُہِیب کا شِکار چُھڑا لِیا جائے گاکیونکہ مَیں اُس سے جو تیرے ساتھ جھگڑتا ہےجھگڑا کرُوں گااور تیرے فرزندوں کو بچا لُوں گا۔

یسعیاہ 49