15. اَے اِسرائیل کے خُدا! اَے نجات دینے والے!یقِیناًتُو پوشِیدہ خُدا ہے۔
16. بُت بنانے والے سب کے سب پشیمان اور سراسِیمہہوں گے۔وہ سب کے سب شرمِندہ ہوں گے۔
17. لیکن خُداوند اِسرائیل کو بچا کر ابدی نجات بخشے گا۔تُم ابدُالآباد تک کبھی پشیمان اور سراسِیمہ نہ ہوگے۔
18. کیونکہ خُداوند جِس نے آسمان پَیدا کِئےوُہی خُداہے ۔اُسی نے زمِین بنائی اور تیّار کی ۔اُسی نے اُسے قائِم کِیا ۔اُس نے اُسے عبث پَیدا نہیں کِیابلکہ اُس کوآبادی کے لِئے آراستہ کِیا ۔وہ یُوں فرماتا ہے کہ مَیں خُداوند ہُوںاور میرے سِوا اَور کوئی نہیں۔
19. مَیں نے زمِین کی کِسی تارِیک جگہ میں پوشِیدگیمیں تو کلام نہیں کِیا ۔مَیں نے یعقُو ب کی نسل کو نہیں فرمایاکہ عبثمیرے طالِب ہو ۔مَیں خُداوند سچ کہتا ہُوں اورراستی کی باتیں بیانفرماتا ہُوں۔خُدا اور بابل کے بُت
20. تُم جو قَوموں میں سے بچ نِکلے ہو جمع ہو کر آؤ ۔مِل کر نزدِیک ہو ۔وہ جو اپنی لکڑی کی کھودی ہُوئی مُورت لِئےپِھرتے ہیںاور اَیسے معبُود سے جو بچا نہیں سکتادُعا کرتےہیں دانِش سے خالی ہیں۔
21. تُم مُنادی کرو اور اُن کو نزدِیک لاؤ ۔ہاں وہ باہم مشورَت کریں ۔کِس نے قدِیم ہی سے یہ ظاہِر کِیا؟کِس نے قدِیم ایّام میں اِس کی خبر پہلے ہیسے دی ہے؟کیامَیں خُداوند ہی نے یہ نہیں کِیا؟سو میرے سِوا کوئی خُدا نہیں ہے ۔صادِقُ القَول اور نجات دینے والا خُدامیرےسِوا کوئی نہیں۔
22. اَے اِنتِہایِ زمِین کے سب رہنے والو!تُم میری طرف مُتوجِّہ ہو اور نجات پاؤکیونکہ مَیں خُدا ہُوں اورمیرے سِوا کوئی نہیں۔
23. مَیں نے اپنی ذات کی قَسم کھائی ہے ۔کلامِ صِدق میرے مُنہ سے نِکلا ہے اور وہ ٹلےگا نہیںکہ ہر ایک گُھٹنامیرے حضُور جُھکے گااور ہر ایک زُبان میری قَسم کھائے گی۔
24. میرے حق میں ہر ایک کہے گاکہ یقِیناً خُداوند ہی میں راست بازی اور توانائیہے ۔اُسی کے پاس وہ آئے گا اورسب جو اُس سےبیزار تھے پشیمان ہوں گے۔
25. اِ سرائیل کی کُل نسل خُداوند میں صادِق ٹھہرےگی اوراُس پر فخر کرے گی۔