1. خُداوند اپنے ممسُوح خورس کے حق میں یُوں فرماتا ہے کہمَیں نے اُس کا دہنا ہاتھ پکڑا کہ اُمّتوں کو اُسکے سامنے زیر کرُوںاور بادشاہوں کی کمریں کُھلوا ڈالُوںاور دروازوں کو اُس کے لِئے کھول دُوں اورپھاٹک بند نہ کِئے جائیں گے۔
2. مَیں تیرے آگے آگے چلُوں گااور ناہموار جگہوں کو ہمواربنا دُوں گا ۔مَیں پِیتل کے دروازوں کو ٹُکڑے ٹُکڑے کرُوں گااور لوہے کے بینڈوں کو کاٹ ڈالُوں گا۔
3. اور مَیں ظُلمات کے خزانے اور پوشِیدہ مکانوںکے دفِینے تُجھے دُوں گاتاکہ تُو جانے کہ مَیں خُداوند اِسرائیل کا خُدا ہُوںجِس نے تُجھے نام لے کر بُلایا ہے۔
4. مَیں نے اپنے خادِم یعقُو ب اور اپنے برگُزِیدہاِسرائیل کی خاطِر تُجھے نام لے کر بُلایا ۔مَیں نے تُجھے ایک لقب بخشا ۔اگرچہ تُو مُجھ کو نہیں جانتا۔
5. مَیں ہی خُداوند ہُوں اَور کوئی نہیں ۔ میرے سِواکوئی خُدا نہیں ۔مَیں نے تیری کمر باندھی اگرچہ تُو نے مُجھے نہ پہچانا۔
6. تاکہ مشرِق سے مغرِب تک لوگ جان لیںکہ میرے سِواکوئی نہیں ۔مَیں ہی خُداوند ہُوں میرے سِوا کوئی دُوسرانہیں۔
7. مَیں ہی روشنی کا مُوجِد اور تارِیکی کا خالِق ہُوں۔مَیں سلامتی کا بانی اور بلا کو پَیدا کرنے والا ہُوں ۔مَیں ہی خُداوند یہ سب کُچھ کرنے والا ہُوں۔
8. اَے آسمان اُوپر سے ٹپک پڑ! ہاں بادل راست بازیبرسائیں۔زمِین کُھل جائے اور نجات اور صداقت کاپَھل لائے ۔وہ اُن کو اِکٹّھے اُگائے ۔مَیں خُداوند اُس کا پَیداکرنے والا ہُوں۔
9. افسوس اُس پر جو اپنے خالِق سے جھگڑتا ہے!ٹِھیکراتو زمِین کے ٹِھیکروں میں سے ہے ۔کیا مِٹّی کُمہار سے کہے کہ تُو کیا بناتا ہے؟کیا تیری دست کاری کہے اُس کے تو ہاتھ نہیں؟۔
10. اُس پر افسوس جو باپ سے کہے تُو کِس چِیز کاوالِدہے؟اور ماں سے کہے تُو کِس چِیز کی والِدہ ہے؟۔
11. خُداوند اِسرائیل کا قُدُّوس اور خالِق یُوں فرماتاہےکہ کیا تُم آنے والی چِیزوں کی بابت مُجھ سےپُوچھوگے؟کیا تُم میرے بیٹوں یا میری دست کاری کیبابت مُجھے حُکم دو گے؟۔