8. پر تُو اَے اِسرائیل میرے بندے!اَے یعقُو ب جِس کومَیں نے پسند کِیاجو میرے دوست ابرہا م کی نسل سے ہے۔
9. تُو جِس کو مَیں نے زمِین کی اِنتِہا سے بُلایااوراُس کے سِوانوں سے طلب کِیااور تُجھ کو کہا کہ تُو میرابندہ ہے۔مَیں نے تُجھ کو پسند کِیا اور تُجھے ردّ نہ کِیا۔
10. تُو مت ڈر کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوں ۔ہِراسان نہ ہو کیونکہ مَیں تیرا خُدا ہُوںمَیں تُجھے زور بخشُوں گا۔ مَیں یقِیناً تیری مددکرُوں گااور مَیں اپنی صداقت کے دہنے ہاتھ سے تُجھےسنبھالُوں گا۔
11. دیکھ وہ سب جو تُجھ پر غَضب ناک ہیںپشیمان اور رُسوا ہوں گےوہ جو تُجھ سے جھگڑتے ہیں ناچِیز ہو جائیں گےاورہلاک ہوں گے۔
12. تُو اپنے مُخالِفوں کو ڈُھونڈے گا اور نہ پائے گا ۔ تُجھسے لڑنے والے ناچِیز و نابُود ہو جائیں گے۔
13. کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُداتیرا دہنا ہاتھ پکڑکر کہُوں گا مت ڈر ۔ مَیں تیریمدد کرُوں گا۔
14. ہِراسان نہ ہو اَے کِیڑے یعقُو ب!اَے اِسرائیل کی قلِیل جماعت! مَیں تیری مددکرُوں گاخُداوند فرماتا ہے ہاں مَیں جو اِسرائیل کا قُدُّوستیرا فِدیہ دینے والاہُوں۔
15. دیکھ مَیں تُجھے گہائی کا نیا اور تیز دندانہ دار آلہبناؤُں گا ۔تُو پہاڑوں کو کُوٹے گا اور اُن کو ریزہ ریزہکرے گااور ٹِیلوں کو بُھوسے کی مانِند بنائے گا۔
16. تُو اُن کو اُسائے گا اور ہوا اُن کو اُڑا لے جائے گیاورگِردباد اُن کو تِتّربِتّر کرے گاپر تُو خُداوند سے شادمان ہو گااور اِسرائیل کے قُدُّوس پر فخر کرے گا۔
17. مُحتاج اور مِسکِین پانی ڈُھونڈتے پِھرتے ہیں پرمِلتا نہیں ۔اُن کی زُبان پِیاس سے خُشک ہے ۔مَیں خُداوند اُن کی سنُوں گا ۔مَیں اِسرائیل کا خُدا اُن کو ترک نہ کرُوں گا۔
18. مَیں ننگے ٹِیلوں پر نہریں اور وادِیوں میں چشمےکھولُوں گا۔صحرا کو تالاب اور خُشک زمِین کو پانی کا چشمہبنادُوں گا۔
19. بیابان میں دیودار اور ببُول اور آس اور زَیتُون کےدرخت لگاؤُں گا ۔صحرا میں چِیڑ اور سرو و صنَوبر اِکٹّھے لگاؤُں گا۔
20. تاکہ وہ سب دیکھیں اور جانیں اور غَور کریں اورسمجھیں کہخُداوند ہی کے ہاتھ نے یہ بنایا اور اِسرائیل کےقُدُّوس نے یہ پَیدا کِیا۔