گِنتی 13:13-26 Urdu Bible Revised Version (URD)

13. اور آشر کے قبِیلہ سے مِیکاا یل کا بیٹا ستُور۔

14. اور نفتالی کے قبِیلہ سے وُفسی کا بیٹا نخبی۔

15. اور جد کے قبِیلہ سے ماکی کا بیٹا جیُوایل۔

16. یِہی اُن لوگوں کے نام ہیں جِن کو مُوسیٰ نے مُلک کا حا ل دریافت کرنے کو بھیجا تھا اور نُون کے بیٹے ہوسِیع کا نام مُوسیٰ نے یشُوع رکھّا۔

17. اور مُوسیٰ نے اُن کو روانہ کِیا تاکہ مُلکِ کنعا ن کا حال دریافت کریں اور اُن سے کہا کہ تُم اِدھر جنُوب کی طرف سے جا کر پہاڑوں میں چلے جانا۔

18. اور دیکھنا کہ وہ مُلک کَیسا ہے اور جو لوگ وہاں بسے ہُوئے ہیں وہ کَیسے ہیں ۔ زورآور ہیں یا کمزور اور تھوڑے سے ہیں یا بُہت۔

19. اور جِس مُلک میں وہ آباد ہیں وہ کَیسا ہے ۔ اچھّا ہے یا بُرا اور جِن شہروں میں وہ رہتے ہیں وہ کَیسے ہیں ۔ آیا وہ خَیموں میں رہتے ہیں یا قلعوں میں۔

20. اور وہاں کی زمِین کَیسی ہے زرخیز ہے یا بنجر اور اُس میں درخت ہیں یا نہیں ۔ تُمہاری ہِمّت بندھی رہے اور تُم اُس مُلک کا کُچھ پَھل لیتے آنا اور وہ موسم انگُور کی پہلی فصل کا تھا۔

21. سو وہ روانہ ہُوئے اور دشتِ صِین سے رحوب تک جو حَمات کے راستہ میں ہے مُلک کو خُوب دیکھا بھالا۔

22. اور وہ جنُوب کی طرف سے ہوتے ہُوئے حبُرون تک گئے جہاں عناق کے بیٹے اخیمان اورسِیسی اور تلمَی رہتے تھے (اور حبُرون ضُعن سے جو مِصر میں ہے سات برس آگے بسا تھا)۔

23. اور وہ وادیِ اِسکال میں پُہنچے ۔ وہاں سے اُنہوں نے انگُور کی ایک ڈالی کاٹ لی جِس میں ایک ہی گُچّھا تھا اور جِسے دو آدمی ایک لاٹھی پر لٹکائے ہُوئے لے کر گئے اور وہ کُچھ انار اور انجِیر بھی لائے۔

24. اُسی گُچّھے کے سبب سے جِسے اِسرائیلِیوں نے وہاں سے کاٹا تھا اُس جگہ کا نام وادیِ اِسکال پڑ گیا۔

25. اور چالِیس دِن کے بعد وہ اُس مُلک کا حال دریافت کر کے لَوٹے۔

26. اور وہ چلے اور مُوسیٰ اور ہارُون اور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے پاس دشتِ فاران کے قادِس میں آئے اور اُن کو اور ساری جماعت کو سب کَیفِیّت سُنائی اور اُس مُلک کا پَھل اُن کو دِکھایا۔

گِنتی 13