1. اور یعقُوب نے اپنے بیٹوں کو یہ کہہ کر بُلوایا کہ تُم سب جمع ہو جاؤ تاکہ مَیں تُم کو بتاؤں کہ آخری دِنوں میں تُم پر کیا کیا گُذرے گا۔
2. اَے یعقُوب کے بیٹو جمع ہو کر سُنو۔اور اپنے باپ اِسرائیل کی طرف کان لگاؤ۔
3. اَے رُوبن ! تُو میرا پہلوٹھا میری قُوّت اور میریشہزوری کا پہلا پَھل ہے۔تُو میرے رُعب کی اور میری طاقت کی شان ہے۔
4. تُو پانی کی طرح بے ثبات ہے اِس لِئے تُجھےفضِیلت نہیں مِلے گی۔کیونکہ تُو اپنے باپ کے بِستر پر چڑھا ۔تُو نے اُسے نِجس کِیا ۔ رُوبِن میرے بِچھَونے پرچڑھ گیا۔
5. شمعُو ن اور لاو ی تو بھائی بھائی ہیں ۔اُن کی تلواریں ظُلم کے ہتھیار ہیں۔
6. اَے میری جان! اُن کے مشورہ میں شرِیک نہ ہو ۔اَے میری بزُرگی! اُن کی مجِلس میں شامِل نہ ہو ۔کیونکہ اُنہوں نے اپنے غضب میں ایک مَرد کو قتل کِیا ۔اور اپنی خودرائی سے بَیلوں کی کونچیں کاٹِیں ۔
7. لَعنت اُن کے غضب پر کیونکہ وہ تُند تھااور اُن کے قہر پر کیونکہ وہ سخت تھا ۔مَیں اُنہیں یعقُوب میں الگ الگ اور اِسرائیل میں پراگندہ کر دُوں گا ۔
8. اَے یہُوداہ ! تیرے بھائی تیری مدح کریں گےتیرا ہاتھ تیرے دُشمنوں کی گردن پر ہو گا ۔تیرے باپ کی اَولاد تیرے آگے سرنِگُوں ہو گی۔
9. یہُوداہ شیرِ بَبر کا بچّہ ہے۔اَے میرے بیٹے! تُو شِکار مار کر چل دِیا ہے۔وہ شیرِ بَبر بلکہ شیرنی کی طرحدَبک کر بَیٹھ گیا ۔ کَون اُسے چھیڑے؟
10. یہُوداہ سے سلطنت نہیں چھُوٹے گیاور نہ اُس کی نسل سے حُکومت کا عصا موقُوف ہو گا۔جب تک شِیلو ہ نہ آئےاورقَومیں اُس کی مُطِیع ہوں گی
11. وہ اپنا جوان گدھا انگُور کے درخت سےاور اپنی گدھی کا بچّہ اعلےٰ درجہ کے انگُور کے درخت سےباندھا کرے گا۔ وہ اپنا لِباس مَے میںاور اپنی پوشاک آب ِانگُور میں دھویا کرے گا
12. اُس کی آنکھیں مَے کے سبب سے لالاور اُس کے دانت دُودھ کی وجہ سے سفید رہا کریں گے
13. زبُولُون سمُندر کے کنارے بسے گااور جہازوں کے لِئے بندر کا کام دے گا ۔اور اُس کی حد صَیدا تک پَھیلی ہو گی۔
14. اِشکار مضبُوط گدھا ہےجو دو بھیڑسالوں کے درمِیان بَیٹھا ہے ۔