حِزقی ایل 38:5-15 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. اور اُن کے ساتھ فار س اور کُوش اور فُوط جو سب کے سب سِپر بردار اور خود پوش ہیں۔

6. جُمر اور اُس کا تمام لشکر اور شِمال کی دُور اطراف کے اہلِ تُجرمہ اور اُن کا تمام لشکر یعنی بُہت سے لوگ جو تیرے ساتھ ہیں۔

7. تُو تیّار ہو اور اپنے لِئے تیّاری کر ۔ تُو اور تیری تمام جماعت جو تیرے پاس فراہم ہُوئی ہے اور تُو اُن کا پیشوا ہو۔

8. اور بُہت دِنوں کے بعد تُو یاد کِیا جائے گا اور آخِری برسوں میں اُس سرزمِین پر جو تلوار کے غلبہ سے چُھڑائی گئی ہے اور جِس کے لوگ بُہت سی قَوموں کے درمِیان سے فراہم کِئے گئے ہیں اِسرائیل کے پہاڑوں پر جو قدِیم سے وِیران تھے چڑھ آئے گا ۔ لیکن وہ تمام اقوام سے آزاد ہے اور وہ سب کے سب امن و امان سے سکُونت کریں گے۔

9. تُو چڑھائی کرے گا اور آندھی کی طرح آئے گا ۔ تُو بادل کی مانِند زمِین کو چُھپائے گا ۔ تُواور تیرا تمام لشکراور بُہت سے لوگ تیرے ساتھ۔

10. خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ اُس وقت یُوں ہو گا کہ بُہت سے مضمُون تیرے دِل میں آئیں گے اور تُو ایک بُرا منصُوبہ باندھے گا۔

11. اور تُو کہے گا کہ مَیں دیہات کی سرزمِین پر حملہ کرُوں گا مَیں اُن پر حملہ کرُوں گا جو راحت و آرام سے بستے ہیں ۔ جِن کی نہ فصِیل ہے نہ اڑبنگے اور نہ پھاٹک ہیں۔

12. تاکہ تُو لُوٹے اور مال کو چِھین لے اور اُن وِیرانوں پر جو اب آباد ہیں اور اُن لوگوں پر جو تمام قَوموں میں سے فراہم ہُوئے ہیں جو مویشی اور مال کے مالِک ہیں اور زمِین کی ناف پر بستے ہیں اپنا ہاتھ چلائے۔

13. سبا اور ددا ن اور ترسِیس کے سَوداگر اور اُن کے تمام جوان شیرِ بَبر تُجھ سے پُوچھیں گے کیا تُو غارت کرنے آیا ہے؟ کیا تُو نے اپنا غول اِس لِئے جمع کِیا ہے کہ مال چِھین لے اور چاندی سونا لُوٹے اور مویشی اور مال لے جائے اور بڑی غنِیمت حاصِل کرے؟۔

14. اِس لِئے اَے آدم زاد نبُوّت کر اور جُوج سے کہہ خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ جب میری اُمّت اِسرائیل امن سے بسے گی کیا تُجھے خبر نہ ہو گی؟۔

15. اور تُو اپنی جگہ سے شِمال کی دُور اطراف سے آئے گا تُو اور بُہت سے لوگ تیرے ساتھ جو سب کے سب گھوڑوں پر سوار ہوں گے ۔ ایک بڑی فَوج اور بھاری لشکر۔

حِزقی ایل 38