اِستِثنا 32:8-19 Urdu Bible Revised Version (URD)

8. جب حق تعالیٰ نے قَوموں کو مِیراث بانٹیاور بنی آدم کو جُدا جُداکِیاتو اُس نے قَوموں کی سرحدّ یںبنی اِسرائیل کے شُمار کے مُطابِق ٹھہرائِیں۔

9. کیونکہ خُداوند کا حِصّہ اُسی کے لوگ ہیں۔یعقُوب اُس کی مِیراث کا قُرعہ ہے۔

10. وہ خُداوند کو وِیرانےاور سُونے ہَولناک بیابان میں مِلا۔خُداوند اُس کے چَوگِرد رہا ۔ اُس نے اُس کی خبرلیاور اُسے اپنی آنکھ کی پُتلی کی طرح رکھا۔

11. جَیسے عُقاب اپنے گھونسلے کو ہِلا ہِلاکراپنے بچّوں پر منڈلاتا ہےوَیسے ہی اُس نے اپنے بازُوؤں کوپَھیلایااور اُن کو لے کر اپنے پروں پر اُٹھا لِیا۔

12. فقط خُداوند ہی نے اُن کی رہبری کیاور اُس کے ساتھ کوئی اجنبی معبُود نہ تھا۔

13. اُس نے اُسے زمِین کی اُونچی اُونچی جگہوں پرسوارکرایااور اُس نے کھیت کی پَیداوار کھائی۔اُس نے اُسے چٹان میں سے شہداور سنگِ خارا میں سے تیل چُسایا۔

14. اور گایوں کا مکّھن اور بھیڑ بکریوں کا دُودھاور برّوں کی چربیاور بسنی نسل کے مینڈھے اوربکرےاور خالِص گیہُوں کا آٹا بھی۔اور تُو انگُور کے خالِص رس کی مَے پِیا کرتا تھا۔

15. لیکن یسُورُو ن موٹا ہو کر لاتیں مارنے لگا۔تُو موٹا ہو کر لدّھڑ ہو گیا ہے اور تُجھ پر چربی چھا گئی ہے۔تب اُس نے خُدا کو جِس نے اُسے بنایا چھوڑدیااور اپنی نجات کی چٹان کی حقارت کی۔

16. اُنہوں نے اجنبی معبُودوں کے باعِث اُسےغَیرت اور مکرُوہات سے اُسے غُصّہ دِلایا۔

17. اُنہوں نے جِنّات کے لِئے جو خُدا نہ تھےبلکہ اَیسے دیوتاؤں کے لِئے جِن سے وہ واقِف نہ تھےیعنی نئے نئے دیوتاؤں کے لِئے جو حال ہی میں ظاہِرہُوئے تھےجِن سے اُن کے باپ دادا کبھی ڈرے نہیں قُربانی کی۔

18. تُو اُس چٹان سے غافِل ہو گیا جِس نے تُجھے پَیداکِیا تھا۔تُو خُدا کو بُھول گیا جِس نے تُجھے خلق کِیا

19. خُداوند نے یہ دیکھ کر اُن سے نفرت کیکیونکہ اُس کے بیٹوں اور بیٹِیوں نے اُسے غُصّہ دِلایا۔

اِستِثنا 32