3. کیونکہ مَیں خُداوند کے نام کا اِشتہار دُوں گا۔تُم ہمارے خُدا کی تعظِیم کرو۔
4. وہ وُہی چٹان ہے ۔ اُس کی صنعت کامِل ہےکیونکہ اُس کی سب راہیں اِنصاف کی ہیں۔وہ وفادار خُدا اور بدی سے مُبرّا ہے۔وہ مُنصِف اور برحق ہے۔
5. یہ لوگ اُس کے ساتھ بُری طرح سے پیش آئے۔یہ اُس کے فرزندنہیں ۔ یہ اُن کا عَیب ہے۔یہ سب کجرو اور ٹیڑھی نسل ہیں۔
6. کیا تُم اَے بے وقُوف اور کم عقل لوگو!اِس طرح خُداوند کو بدلہ دوگے؟کیا وہ تُمہارا باپ نہیں جِس نے تُم کو خرِیداہے؟اُس ہی نے تُم کو بنایا اور قیام بخشا۔
7. قدِیم ایّام کو یاد کرو۔نسل در نسل کے برسوں پر غَور کرو۔اپنے باپ سے پُوچھو ۔ وہ تُم کو بتائے گا۔بزُرگوں سے سوال کرو ۔ وہ تُم سے بیان کریں گے۔
8. جب حق تعالیٰ نے قَوموں کو مِیراث بانٹیاور بنی آدم کو جُدا جُداکِیاتو اُس نے قَوموں کی سرحدّ یںبنی اِسرائیل کے شُمار کے مُطابِق ٹھہرائِیں۔
9. کیونکہ خُداوند کا حِصّہ اُسی کے لوگ ہیں۔یعقُوب اُس کی مِیراث کا قُرعہ ہے۔
10. وہ خُداوند کو وِیرانےاور سُونے ہَولناک بیابان میں مِلا۔خُداوند اُس کے چَوگِرد رہا ۔ اُس نے اُس کی خبرلیاور اُسے اپنی آنکھ کی پُتلی کی طرح رکھا۔
11. جَیسے عُقاب اپنے گھونسلے کو ہِلا ہِلاکراپنے بچّوں پر منڈلاتا ہےوَیسے ہی اُس نے اپنے بازُوؤں کوپَھیلایااور اُن کو لے کر اپنے پروں پر اُٹھا لِیا۔
12. فقط خُداوند ہی نے اُن کی رہبری کیاور اُس کے ساتھ کوئی اجنبی معبُود نہ تھا۔
13. اُس نے اُسے زمِین کی اُونچی اُونچی جگہوں پرسوارکرایااور اُس نے کھیت کی پَیداوار کھائی۔اُس نے اُسے چٹان میں سے شہداور سنگِ خارا میں سے تیل چُسایا۔
14. اور گایوں کا مکّھن اور بھیڑ بکریوں کا دُودھاور برّوں کی چربیاور بسنی نسل کے مینڈھے اوربکرےاور خالِص گیہُوں کا آٹا بھی۔اور تُو انگُور کے خالِص رس کی مَے پِیا کرتا تھا۔
15. لیکن یسُورُو ن موٹا ہو کر لاتیں مارنے لگا۔تُو موٹا ہو کر لدّھڑ ہو گیا ہے اور تُجھ پر چربی چھا گئی ہے۔تب اُس نے خُدا کو جِس نے اُسے بنایا چھوڑدیااور اپنی نجات کی چٹان کی حقارت کی۔