1. جب ساؤُل کے بیٹے اِشبو ست نے سُنا کہ ابنیر حبرُو ن میں مَر گیا تو اُس کے ہاتھ ڈِھیلے پڑ گئے اور سب اِسرائیلی گھبرا گئے۔
2. اور ساؤُل کے بیٹے اِشبو ست کے دو آدمی تھے جو فَوجوں کے سردار تھے ۔ ایک کا نام بعنہ اور دُوسرے کا ریکاب تھا ۔ یہ دونوں بنی بِنیمِین کی نسل کے بیرُوتی رِمُّو ن کے بیٹے تھے (کیونکہ بیرُو ت بھی بنی بِنیمِین کا گِنا جاتا ہے۔
3. اور بیرُوتی جتِّیم کو بھاگ گئے تھے چُنانچہ آج کے دِن تک وہ وہِیں رہتے ہیں)۔
4. اور ساؤُل کے بیٹے یُونتن کا ایک لنگڑا بیٹا تھا۔ جب ساؤُل اور یُونتن کی خبر یزر عیل سے پُہنچی تو وہ پانچ برس کا تھا ۔ سو اُس کی دایہ اُس کو اُٹھا کر بھاگی اور اُس نے جو بھاگنے میں جلدی کی تو اَیسا ہُؤا کہ وہ گِر پڑا اور لنگڑا ہو گیا ۔ اُس کا نام مفِیبو ست تھا۔
5. اور بیرُوتی رِمُّون کے بیٹے ریکا ب اور بعنہ چلے اور کڑی دُھوپ کے وقت اِشبو ست کے گھر آئے جب وہ دوپہر کو آرام کر رہا تھا۔
6. سو وہ وہاں گھر کے اندر گیہُوں لینے کے بہانے سے گُھسے اور اُس کے پیٹ میں مارا اور ریکا ب اور اُس کا بھائی بعنہ بھاگ نِکلے۔
7. جب وہ گھر میں گُھسے تو وہ اپنی خواب گاہ میں اپنے بِستر پر سوتا تھا ۔ سو اُنہوں نے اُسے مارا اور قتل کِیا اور اُس کا سر کاٹ دِیا اور اُس کا سر لے کر تمام رات مَیدان کی راہ چلے۔