30. کیونکہ تیری بدَولت مَیں فَوج پر دھاوا کرتا ہُوںاور اپنے خُدا کی بدَولت دِیوار پھاند جاتا ہُوں۔
31. لیکن خُدا کی راہ کامِل ہے۔خُداوند کا کلام تایا ہُؤا ہے۔وہ اُن سب کی سِپرہے جو اُس پر بھروسا رکھتے ہیں۔
32. کیونکہ خُداوند کے سِوا اَور کَون خُدا ہے؟اور ہمارے خُدا کو چھوڑ کر اَور کَون چٹان ہے؟
33. خُدا میرا مضبُوط قلعہ ہے ۔وہ اپنی راہ میں کامِل شخص کی راہنُمائی کرتا ہے۔
34. وہ اُس کے پاؤں ہرنِیوں کے سے بنا دیتا ہےاور مُجھے میری اُونچی جگہوں میں قائِم کرتا ہے۔
35. وہ میرے ہاتھوں کو جنگ کرنا سِکھاتا ہےیہاں تک کہ میرے بازُو پِیتل کی کمان کو جُھکا دیتےہیں۔
36. تُو نے مُجھ کو اپنی نجات کی سِپر بھی بخشیاور تیری نرمی نے مُجھے بزُرگ بنایا ہے۔
37. تُو نے میرے نِیچے میرے قدم کُشادہ کردِئےاور میرے پاؤں نہیں پِھسلے۔
38. مَیں نے اپنے دُشمنوں کا پِیچھا کر کے اُن کوہلاک کِیااور جب تک وہ فنا نہ ہو گئے مَیں واپس نہیں آیا۔
39. مَیں نے اُن کو فنا کر دِیا اور اَیسا چھید ڈالا ہےکہ وہ اُٹھ نہیں سکتےبلکہ وہ تو میرے پاؤں کے نِیچے گِرے پڑے ہیں۔
40. کیونکہ تُو نے لڑائی کے لِئے مُجھے قُوّت سےکمربستہ کِیااور میرے مُخالِفوں کو میرے سامنے زیر کِیا۔
41. تُو نے میرے دُشمنوں کی پُشت میری طرفپھیر دیتاکہ مَیں اپنے عداوت رکھنے والوں کو کاٹ ڈالُوں۔
42. اُنہوں نے اِنتظار کِیا پر کوئی نہ تھا جو بچائےبلکہ خُداوند کا بھی اِنتِظار کِیا پر اُس نے اُن کو جواب نہ دِیا
43. تب مَیں نے اُن کو کُوٹ کُوٹ کر زمِین کیگرد کی مانِند کر دِیا۔مَیں نے اُن کو گلی کُوچوں کی کِیچڑ کی طرح رَوند رَوند کرچاروںطرف پَھیلا دِیا۔
44. تُو نے مُجھے میری قَوم کے جھگڑوں سے بھیچُھڑایا۔تُو نے مُجھے قَوموں کا سردار ہونے کے لِئے رکھ چھوڑاہے۔جِس قَوم سے مَیں واقِف بھی نہیں وہ میری مُطِیع ہوگی۔
45. پردیسی میرے تابِع ہو جائیں گے۔وہ میرا نام سُنتے ہی میری فرمانبرداری کریں گے۔
46. پردیسی مُرجھاجائیں گےاور اپنے قلعوں سے تھرتھراتے ہُوئے نِکلیں گے۔
47. خُداوند زِندہ ہے ۔ میری چٹان مُبارک ہو!اور خُدا میری نجات کی چٹان مُمتازہو!