۲-سلاطِین 21:17-26 Urdu Bible Revised Version (URD)

17. اور منسّی کے باقی کام اور سب کُچھ جو اُس نے کِیا اور وہ گُناہ جو اُس سے سرزد ہُؤا سو کیا وہ بنی یہُوداہ کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلمبند نہیں؟۔

18. اور منسّی اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اپنے گھر کے باغ میں جو عُزّا کا باغ ہے دفن ہُؤا اور اُس کا بیٹا امُون اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔

19. اور امُون جب سلطنت کرنے لگا تو بائِیس برس کا تھا ۔ اُس نے یروشلیِم میں دو برس سلطنت کی ۔ اُس کی ماں کا نام مُسلِّمت تھا جو حرُو ص یُطبہی کی بیٹی تھی۔

20. اور اُس نے خُداوند کی نظر میں بدی کی جَیسے اُس کے باپ منسّی نے کی تھی۔

21. اور وہ اپنے باپ کی سب راہوں پر چلا اور اُن بُتوں کی پرستِش کی جِن کی پرستِش اُس کے باپ نے کی تھی اور اُن کوسِجدہ کِیا۔

22. اور اُس نے خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کو ترک کِیا اور خُداوند کی راہ پر نہ چلا۔

23. اور امُون کے خادِموں نے اُس کے خِلاف سازِش کی اور بادشاہ کو اُسی کے قصر میں جان سے مار دِیا۔

24. لیکن اُس مُلک کے لوگوں نے اُن سب کو جِنہوں نے امُون بادشاہ کے خِلاف سازِش کی تھی قتل کِیا اور مُلک کے لوگوں نے اُس کے بیٹے یُوسیا ہ کو اُس کی جگہ بادشاہ بنایا۔

25. اور امُون کے باقی کام جو اُس نے کِئے سو کیا وہ یہُودا ہ کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلمبند نہیں؟۔

26. اور وہ اپنی گور میں عُزّا کے باغ میں دفن ہُؤا اور اُس کا بیٹا یُوسیا ہ اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔

۲-سلاطِین 21