۱-یُوحنّا 2:20-24 Urdu Bible Revised Version (URD)

20. اور تُم کو تو اُس قدُّوس کی طرف سے مَسح کِیا گیا ہے اور تُم سب کُچھ جانتے ہو۔

21. مَیں نے تُمہیں اِس لِئے نہیں لِکھا کہ تُم سچّائی کو نہیں جانتے بلکہ اِس لِئے کہ تُم اُسے جانتے ہو اور اِس لِئے کہ کوئی جُھوٹ سچّائی کی طرف سے نہیں ہے۔

22. کَون جُھوٹا ہے سِوا اُس کے جو یِسُو ع کے مسِیح ہونے کا اِنکار کرتا ہے؟ مُخالِفِ مسِیح وُہی ہے جو باپ اور بیٹے کا اِنکار کرتا ہے۔

23. جو کوئی بیٹے کا اِنکار کرتا ہے اُس کے پاس باپ بھی نہیں ۔ جو بیٹے کا اِقرار کرتا ہے اُس کے پاس باپ بھی ہے۔

24. جو تُم نے شرُوع سے سُنا ہے وُہی تُم میں قائِم رہے ۔ جو تُم نے شرُوع سے سُنا ہے اگر وہ تُم میں قائِم رہے تو تُم بھی بیٹے اور باپ میں قائِم رہو گے۔

۱-یُوحنّا 2