۱-توارِیخ 19:5-9 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. تب بعضوں نے جا کر داؤُ دکو بتایا کہ اُن آدمِیوں سے کَیسا سلُوک کِیا گیا ۔ سو اُس نے اُن کے اِستِقبال کو لوگ بھیجے اِس لِئے کہ وہ نِہایت شرماتے تھے اور بادشاہ نے کہا کہ جب تک تُمہاری داڑِھیاں نہ بڑھ جائیں یرِیحُو میں ٹھہرے رہو ۔ اِس کے بعد لَوٹ آنا۔

6. جب بنی عمُّون نے دیکھا کہ وہ داؤُ دکے حضُور نفرت انگیز ہو گئے ہیں تو حنُو ن اور بنی عمُّون نے مسوپتا میہ اور ارا م معکہ اور ضوبا ہ سے رتھوں اور سواروں کو کِرایہ کرنے کے لِئے ایک ہزار قِنطار چاندی بھیجی۔

7. سو اُنہوں نے بتِّیس ہزار رتھوں اور معکہ کے بادشاہ اور اُس کے لوگوں کو اپنے لِئے کرایہ کر لِیا جو آ کر مِید با کے سامنے خَیمہ زن ہو گئے اور بنی عمُّون اپنے اپنے شہر سے جمع ہُوئے اور لڑنے کو آئے۔

8. جب داؤُ دنے یہ سُنا تو اُس نے یُوآ ب اور سُورماؤں کے سارے لشکر کو بھیجا۔

9. تب بنی عمُّون نے نِکل کر شہر کے پھاٹک پر لڑائی کے لِئے صف باندھی اور وہ بادشاہ جو آئے تھے سو اُن سے الگ مَیدان میں تھے۔

۱-توارِیخ 19