یُوایل 1:10-16 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. کھیت اُجڑ گئے ۔زمِین ماتم کرتی ہےکیونکہ غلّہ خراب ہو گیا ۔نئی مَے ختم ہو گئی اور رَوغن ضائِع ہو گیا۔

11. اَے کِسانو خجالت اُٹھاؤ ۔اَے تاکِستان کے باغبانو نَوحہ کروکیونکہ گیہُوں اور جَواور مَیدان کے تیّار کھیت برباد ہو گئے۔

12. تاک خُشک ہو گئی ۔ انجِیر کا درخت مُرجھا گیا ۔انار اور کھجُور اور سیب کے درخت ہاں مَیدانکے تمام درخت مُرجھا گئےاور بنی آدم سے خُوشی جاتی رہی۔

13. اَے کاہِنو! کمریں کَس کر ماتم کرو ۔اَے مذبح پر خِدمت کرنے والو واوَیلا کرو ۔اَے میرے خُدا کے خادِمو آؤ رات بھر ٹاٹ اوڑھوکیونکہ نذز کی قُربانی اور تپاون تُمہارے خُداکے گھر سے مَوقُوف ہو گئے۔

14. روزہ کے لِئے ایک دِن مُقدّس کرو ۔مُقدّس محفِل فراہم کرو ۔بزُرگوں اور مُلک کے تمام باشِندوں کوخُداوند اپنے خُدا کے گھر میں جمع کر کے اُسسے فریاد کرو۔

15. اُس روز پر افسوس! کیونکہ خُداوند کا روزنزدِیک ہے ۔وہ قادرِ مُطلق کی طرف سے بڑی ہلاکت کی مانِندآئے گا۔

16. کیا ہماری آنکھوں کے سامنے روزی مَوقُوفنہیں ہُوئیاور ہمارے خُدا کے گھر سے خُوشی و شادمانی جاتینہیں رہی؟۔

یُوایل 1