یسعیاہ 6:9-13 Urdu Bible Revised Version (URD)

9. اور اُس نے فرمایا جا اور اِن لوگوں سے کہہ کہ تُم سُنا کرو پر سمجھو نہیں ۔ تُم دیکھا کرو پر بُوجھو نہیں۔

10. تُو اِن لوگوں کے دِلوں کو چربا دے اور اُن کے کانوں کو بھاری کر اور اُن کی آنکھیں بند کر دے تا نہ ہو کہ وہ اپنی آنکھوں سے دیکھیں اور اپنے کانوں سے سُنیں اوراپنے دِلوں سے سمجھ لیں اور باز آئیں اور شِفا پائیں۔

11. تب مَیں نے کہا اَے خُداوند یہ کب تک؟اُس نے جواب دِیا جب تک بستِیاں وِیران نہ ہوں اور کوئی بسنے والانہ رہے اور گھر بے چراغ نہ ہوں اور زمِین سراسر اُجاڑنہ ہو جائے۔

12. اور خُداوند آدمِیوں کو دُور کر دے اور اِس سرزمِین میں مترُوک مقام بکثرت ہوں۔

13. اور اگر اُس میں دسواں حِصّہ باقی بھی بچ جائے تو وہ پِھر بھسم کِیا جائے گا لیکن وہ بُطم اور بلُوط کی مانِندہو گا کہ باوُجُودیکہ وہ کاٹے جائیں تَو بھی اُن کا ٹُنڈبچ رہتا ہے ۔سو اُس کا ٹُنڈ ایک مُقدّس تُخم ہوگا۔

یسعیاہ 6