یسعیاہ 50:4-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

4. خُداوند خُدا نے مُجھ کو شاگِرد کی زُبان بخشیتاکہ مَیں جانُوں کہ کلام کے وسِیلہ سے کِسطرح تھکے ماندے کی مدد کرُوں۔وہ مُجھے ہر صُبح جگاتا ہےاور میرا کان لگاتا ہے تاکہ شاگِردوں کی طرحسنُوں۔

5. خُداوند خُدا نے میرے کان کھول دِئےاور مَیں باغی و برگشتہ نہ ہُؤا۔

6. مَیں نے اپنی پِیٹھ پِیٹنے والوں کےاور اپنی داڑھی نوچنے والوں کے حوالہ کی ۔مَیں نے اپنا مُنہ رُسوائیاور تُھوک سے نہیں چُھپایا۔

7. پر خُداوند خُدا میری حِمایت کرے گااور اِس لِئے مَیں شرمِندہ نہ ہُوں گااور اِسی لِئے مَیں نے اپنا مُنہ سنگِ خارا کی مانِند بنایااور مُجھے یقِین ہے کہ مَیں شرمسار نہ ہُوں گا۔

8. مُجھے راست باز ٹھہرانے والا نزدِیک ہے ۔کَون مُجھ سے جھگڑا کرے گا؟آؤ ہم آمنے سامنے کھڑے ہوں ۔میرا مُخالِف کَون ہے؟ وہ میرے پاس آئے۔

یسعیاہ 50