5. چُونکہ مَیں خُداوند کی نظر میں جلِیلُ القدر ہُوں اوروہ میری توانائی ہے اِس لِئے وہ جِس نے مُجھےرَحِم ہی سے بنایاتاکہ اُس کا خادِم ہو کر یعقُو ب کو اُس کے پاسواپس لاؤُںاور اِسرائیل کو اُس کے پاس جمع کرُوں یُوںفرماتا ہے۔
6. ہاں خُداوند فرماتا ہے کہیہ تو ہلکی سی بات ہے کہ تُو یعقُو ب کے قبائِل کوبرپا کرنےاور محفُوظ اِسرائیلِیوں کو واپس لانے کے لِئے میراخادِم ہوبلکہ مَیں تُجھ کوقَوموں کے لِئے نُور بناؤُں گاکہ تُجھ سے میری نجات زمِین کے کناروںتک پُہنچے۔
7. خُداوند اِسرائیل کا فِدیہ دینے والااور اُس کا قُدُّوس اُس کو جِسے اِنسان حقِیر جانتا ہےاور جِس سے قَوم کونفرت ہےاور جو حاکِموں کا چاکر ہے یُوں فرماتا ہے کہبادشاہ دیکھیں گے اور اُٹھ کھڑے ہوں گےاور اُمرا سِجدہ کریں گے ۔خُداوند کے لِئے جو صادِقُ القَول اور اِسرائیل کاقُدُّوس ہےجِس نے تُجھے برگُزِیدہ کِیا ہے۔