یسعیاہ 46:1-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. بیل جُھکتا ہے نبُو خم ہوتا ہے ۔اُن کے بُت جانوروں اور چَوپایوں پر لدے ہیں ۔جو چِیزیں تُم اُٹھائے پِھرتے تھے تھکے ہُوئےچَوپایوں پر لدی ہیں۔

2. وہ جُھکتے اور باہم خم ہوتے ہیں ۔وہ اُس بوجھ کو بچا نہ سکے اور وہ آپ ہی ا سِیریمیں چلے گئے ہیں۔

3. اَے یعقُو ب کے گھرانےاور اَے اِسرائیل کے گھر کے سب باقی ماندہ لوگوجِن کو بطن ہی سے مَیں نے اُٹھایااور جِن کو رَحِمہی سے مَیں نے گود میں لِیا میری سُنو!۔

4. مَیں تُمہارے بُڑھاپے تک وُہی ہُوںاور سر سفید ہونے تک تُم کو اُٹھائے پِھروں گا ۔مَیں ہی نے خلق کِیا اورمَیں ہی اُٹھاتا رہُوں گا ۔مَیں ہی لِئے چلُوں گا اوررہائی دُوں گا۔

5. تُم مُجھے کِس سے تشبِیہ دو گے اور مُجھے کِس کےبرابرٹھہراؤ گےاور مُجھے کِس کی مانِند کہو گے تاکہ ہم مُشابہہوں؟۔

6. جو تَھیلی سے بافراط سونا نِکالتےاور چاندی کو ترازُومیں تولتے ہیںوہ سُنار کو اُجرت پر لگاتے ہیںاور وہ اُس سے ایک بُت بناتا ہے ۔پِھر وہ اُس کے سامنے جُھکتے بلکہ سِجدہ کرتے ہیں۔

یسعیاہ 46