1. بیل جُھکتا ہے نبُو خم ہوتا ہے ۔اُن کے بُت جانوروں اور چَوپایوں پر لدے ہیں ۔جو چِیزیں تُم اُٹھائے پِھرتے تھے تھکے ہُوئےچَوپایوں پر لدی ہیں۔
2. وہ جُھکتے اور باہم خم ہوتے ہیں ۔وہ اُس بوجھ کو بچا نہ سکے اور وہ آپ ہی ا سِیریمیں چلے گئے ہیں۔
3. اَے یعقُو ب کے گھرانےاور اَے اِسرائیل کے گھر کے سب باقی ماندہ لوگوجِن کو بطن ہی سے مَیں نے اُٹھایااور جِن کو رَحِمہی سے مَیں نے گود میں لِیا میری سُنو!۔
4. مَیں تُمہارے بُڑھاپے تک وُہی ہُوںاور سر سفید ہونے تک تُم کو اُٹھائے پِھروں گا ۔مَیں ہی نے خلق کِیا اورمَیں ہی اُٹھاتا رہُوں گا ۔مَیں ہی لِئے چلُوں گا اوررہائی دُوں گا۔