یسعیاہ 43:6-19 Urdu Bible Revised Version (URD)

6. مَیں شِمال سے کہُوں گا کہ دے ڈال اور جنُوب سےکہ رکھ نہ چھوڑ ۔میرے بیٹوں کو دُور سے اور میری بیٹِیوں کوزمِین کی اِنتہا سے لاؤ۔

7. ہر ایک کو جو میرے نام سے کہلاتا ہےاور جِس کو مَیں نے اپنے جلال کے لِئے خلق کِیاجِسے مَیں نے پَیدا کِیاہاں جِسے مَیں ہی نے بنایا۔

8. اُن اندھے لوگوں کو جو آنکھیں رکھتے ہیںاور اُن بہروں کو جِن کے کان ہیں باہر لاؤ۔

9. تمام قَومیں فراہم کی جائیں اور سب اُمّتیں جمع ہوں ۔اُن کے درمِیان کَون ہے جو اُسے بیان کرےیا ہم کو پِچھلی باتیں بتائے؟وہ اپنے گواہوں کو لائیں تاکہ وہ سچّے ثابِت ہوںاور لوگ سُنیں اور کہیں کہ یہ سچ ہے۔

10. خُداوند فرماتا ہے تُم میرے گواہ ہواور میرا خادِم بھی جِسے مَیں نے برگُزِیدہ کِیاتاکہ تُم جانو اورمُجھ پر اِیمان لاؤ اور سمجھو کہ مَیںوُہی ہُوں ۔مُجھ سے پہلے کوئی خُدا نہ ہُؤا اور میرے بعد بھیکوئی نہ ہو گا۔

11. مَیں ہی یہووا ہ ہُوںاور میرے سِوا کوئی بچانے والانہیں۔

12. مَیں نے اِعلان کِیا اور مَیں نے نجات بخشیاور مَیں ہی نے ظاہِر کِیا جب تُم میں کوئی اجنبیمعبُود نہ تھا۔سو تُم میرے گواہ ہو خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں ہیخُدا ہُوں۔

13. آج سے مَیں ہی ہُوں اور کوئی نہیں جو میرےہاتھ سے چُھڑا سکے ۔مَیں کام کرُوں گا ۔ کَون ہے جو اُسے رَدّکرسکے؟۔

14. خُداوند تُمہارا نجات دینے والا اِسرائیل کا قُدُّوسیُوں فرماتا ہےکہ تُمہاری خاطِر مَیں نے بابل پر خُرُوج کرایااور مَیں اُن سب کو فراریوں کی حالت میں اورکَسدیوں کو بھی جو اپنے جہازوں میں للکارتےتھے لے آؤُں گا۔

15. مَیں خُداوند تُمہارا قُدُّوس اِسرائیل کا خالِق تُمہارابادشاہ ہُوں۔

16. جِس نے سمُندر میں راہاور سَیلاب میں گُذرگاہ بنائی۔

17. جو جنگی رتھوں اور گھوڑوں اور لشکر اور بہادُروںکونِکال لاتا ہے ۔(وہ سب کے سب لیٹ گئے ۔ وہ پِھر نہ اُٹھیں گےوہ بُجھ گئے ہاں وہ بتّی کی طرح بُجھ گئے)۔

18. یعنی خُداوند یُوں فرماتا ہےکہ پِچھلی باتوں کو یادنہ کرواور قدِیم باتوں پر سوچتے نہ رہو۔

19. دیکھو مَیں ایک نیا کام کرُوں گا ۔اب وہ ظہُور میں آئے گا ۔کیا تُم اُس سے ناواقِف رہو گے؟ہاں مَیں بیابان میں ایک راہ اور صحرا میں ندیاںجاری کرُوں گا۔

یسعیاہ 43