1. اور اب اَے یعقُو ب! خُداوند جِس نے تُجھ کو پَیداکِیااور جِس نے اَے اِسرائیل تُجھ کو بنایا یُوںفرماتا ہے کہخَوف نہ کر کیونکہ مَیں نے تیرا فِدیہ دِیا ہے ۔مَیں نے تیرا نام لے کر تُجھے بُلایا ہے ۔ تُو میراہے۔
2. جب تُو سَیلاب میں سے گُذرے گا تو مَیں تیرےساتھ ہُوں گااور جب تُو ندیوں کو عبُور کرے گا تو وہ تُجھے نہڈُبائیں گی۔جب تُو آگ پر چلے گا تو تُجھے آنچ نہ لگے گی اورشُعلہ تُجھے نہ جلائے گا۔
3. کیونکہ مَیں خُداوند تیرا خُدا اِسرائیل کا قُدُّوس تیرانجات دینے والا ہُوں ۔مَیں نے تیرے فِدیہ میں مِصر کواور تیرے بدلے کُو ش اور سبا کو دِیا۔