9. پر وہ خُداوند اپنے خُدا کی اور اپنے بادشاہ داؤُد کی جِسے مَیں اُن کے لِئے برپا کرُوں گا خِدمت کریں گے۔
10. اِس لِئے اَے میرے خادِم یعقُو ب ہِراسان نہ ہوخُداوند فرماتا ہے اور اَے اِسرائیل گھبرا نہ جاکیونکہ دیکھ مَیں تُجھے دُور سےاور تیری اَولاد کو اَسِیری کی سرزمِین سےچُھڑاؤں گااور یعقُو ب واپس آئے گا اور آرام و راحتسے رہے گااور کوئی اُسے نہ ڈرائے گا۔
11. کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہُوںخُداوند فرماتا ہےتاکہ تُجھے بچاؤُں ۔اگرچہ مَیں سب قَوموں کو جِن میں مَیں نےتُجھے تِتّربِتّر کِیا تمام کر ڈالُوں گاتَو بھی تُجھے تمام نہ کرُوں گابلکہ تُجھے مُناسِب تنبِیہہ کرُوں گا اور ہرگِز بے سزانہ چھوڑُوں گا۔
12. کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تیری خستگی لاعِلاجاور تیرا زخم سخت درد ناک ہے۔
13. تیرا حِمایتی کوئی نہیںجو تیری مرہم پٹّی کرے ۔تیرے پاس کوئی شِفا بخش دوا نہیں۔
14. تیرے سب چاہنے والے تُجھے بُھول گئے ۔وہ تیرے طالِب نہیں ہیں ۔فی الحقِیقت مَیں نے تُجھے دُشمن کی مانِند گھایل کِیااور سنگ دِل کی طرح تادِیب کیاِس لِئے کہ تیری بدکرداری بڑھ گئیاور تیرے گُناہ زِیادہ ہو گئے۔
15. تُو اپنی خستگی کے سبب سے کیوں چِلاّتی ہے؟تیرا درد لاعِلاج ہے ۔اِس لِئے کہ تیری بدکرداری نِہایت بڑھ گئی اورتیرے گُناہ زِیادہ ہو گئے مَیں نے تُجھسے اَیسا کِیا۔
16. تَو بھی وہ سب جو تُجھے نِگلتے ہیں نِگلے جائیں گےاور تیرے سب دُشمن اَسِیری میں جائیں گےاور جو تُجھے غارت کرتے ہیں خُود غارت ہوں گےاور مَیں اُن سب کو جو تُجھے لُوٹتے ہیں لُٹا دُوں گا۔