1. اَے اِسرائیل خُداوند اپنے خُدا کی طرف رجُوع لا کیونکہ تُو اپنی بدکرداری کے سبب سے گِر گیا ہے۔
2. کلام لے کر خُداوند کی طرف رجُوع لاؤ اور کہو ہماری تمام بدکرداری کو دُور کر اور فضل سے ہم کو قبُول فرما ۔ تب ہم اپنے لبوں سے قُربانِیاں گُذرانیں گے۔
3. اسُور ہم کو نہیں بچائے گا ۔ ہم گھوڑوں پر سوار نہیں ہوں گے اور اپنی دستکاری کو خُدا نہ کہیں گے کیونکہ یتِیموں پر رحم کرنے والا تُو ہی ہے۔
4. مَیں اُن کی برگشتگی کا چارہ کرُوں گا ۔مَیں کُشادہ دِلی سے اُن سے مُحبّت رکُھّوں گاکیونکہ میرا قہر اُن پر سے ٹل گیا ہے۔
5. مَیں اِسرائیل کے لِئے اوس کی مانِند ہُوں گا ۔وہ سوسن کی طرح پُھولے گااور لُبنا ن کی طرح اپنی جڑیں پَھیلائے گا۔