74. دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
75. سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ بر ّہ۔
76. خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
77. اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے ۔ یہ عکرا ن کے بیٹے فجعی ایل کا ہدیہ تھا۔
78. اور بارھویں دِن عینان کے بیٹےاخیرع نے جو بنی نفتالی کے قبِیلہ کا سردار تھا اپنا ہدیہ گُذرانا۔
79. اور اُس کا ہدیہ یہ تھا ۔ مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے ایک سَو تِیس مِثقال چاندی کا ایک طباق اور ستّر مِثقال چاندی کا ایک کٹورا ۔ اُن دونوں میں نذر کی قُربانی کے لِئے تیل مِلا ہُؤا مَیدہ بھرا تھا۔
80. دس مِثقال سونے کا ایک چمچ جو بخُور سے بھرا تھا۔
81. سوختنی قُربانی کے لِئے ایک بچھڑا ایک مینڈھا ایک نر یکسالہ بر ّہ۔
82. خطا کی قُربانی کے لِئے ایک بکرا۔
83. اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے دو بَیل پانچ مینڈھے پانچ بکرے پانچ نر یکسالہ برّے ۔ یہ عینان کے بیٹے اخیر ع کا ہدیہ تھا۔
84. مذبح کے ممسُوح ہونے کے دِن جو ہدئے اُس کی تقدِیس کے لِئے اِسرائیلی رئِیسوں کی طرف سے گُذرانے گئے وہ یِہی تھے۔یعنی چاندی کے بارہ طباق ۔ چاندی کے بارہ کٹورے ۔سونے کے بارہ چمچ۔
85. چاندی کا ہر طباق وزن میں ایک سَو تِیس مِثقال اور ہر ایک کٹورا ستّر مِثقال تھا ۔ اِن برتنوں کی ساری چاندی مَقدِس کی مِثقال کے حِساب سے دو ہزار چار سَو مِثقال تھی۔
86. بخُور سے بھرے ہُوئے سونے کے بارہ چمچ جو مَقدِس کی مِثقال کی تول کے مُطابِق وزن میں دس دس مِثقال کے تھے ۔ اِن چمچوں کا سارا سونا ایک سَو بِیس مِثقال تھا۔
87. سوختنی قُربانی کے لِئے کُل بارہ بچھڑے بارہ مینڈھے بارہ نر یکسالہ برّے اپنی اپنی نذر کی قُربانی سمیت تھے اور خطا کی قُربانی کے لِئے بارہ بکرے تھے۔
88. اور سلامتی کی قُربانی کے لِئے کُل چوبِیس بَیل ۔ ساٹھ مینڈھے ۔ ساٹھ بکرے ساٹھ نر یکسالہ برّے تھے ۔ مذبح کی تقدِیس کے لِئے جب وہ ممسُوح ہُؤا اِتنا ہدیہ گُذرانا گیا۔
89. اور جب مُوسیٰ خُدا سے باتیں کرنے کو خَیمۂِ اِجتماع میں گیا تو اُس نے سرپوش پر سے جو شہادت کے صندُوق کے اُوپر تھا دونوں کرُّوبیوں کے درمِیان سے وہ آواز سُنی جو اُس سے مُخاطِب تھی اور اُس نے اُس سے باتیں کِیں۔