گِنتی 5:3-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

3. اَیسوں کو خواہ وہ مَرد ہوں یا عَورت تُم نِکال کراُن کو لشکرگاہ کے باہر رکھّو تاکہ وہ اُن کی لشکرگاہ کو جِس کے درمِیان مَیں رہتا ہُوں ناپاک نہ کریں۔

4. چُنانچہ بنی اِسرائیل نے اَیسا ہی کِیا اور اُن کونِکال کر لشکرگاہ کے باہر رکھّا ۔ جَیسا خُداوند نے مُوسیٰ کو حُکم دِیا تھا وَیسا ہی بنی اِسرائیل نے کِیا۔

5. اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا کہ۔

6. بنی اِسرائیل سے کہہ کہ اگر کوئی مَرد یا عَورت خُداوند کی حُکم عدُولی کر کے کوئی اَیسا گُناہ کرے جو آدمی کرتے ہیں اور قصُوروار ہو جائے۔

گِنتی 5