5. سو تیرے دونوں بیٹے جو مُلکِ مِصر میں میرے آنے سے پہلے پَیدا ہُوئے میرے ہیں یعنی رُوبن اور شمعُو ن کی طرح افرائِیم اور منسّی بھی میرے ہی ہوں گے۔
6. اور جو اَولاد اب اُن کے بعد تُجھ سے ہو گی وہ تیری ٹھہرے گی پر اپنی میراث میں اپنے بھائِیوں کے نام سے وہ لوگ نامزد ہوں گے۔
7. اور مَیں جب فدّان سے آتا تھا تو راخِل نے راستہ ہی میں جب اِفرات تھوڑی دُور رہ گیا تھا میرے سامنے مُلکِ کنعان میں وفات پائی اور مَیں نے اُسے وہِیں اِفرات کے راستہ میں دفن کِیا۔بیت لحم وُہی ہے۔
8. پِھراِسرائیل نے یُوسف کے بیٹوں کو دیکھ کر پُوچھا یہ کَون ہیں؟۔
9. یُوسف نے اپنے باپ سے کہا یہ میرے بیٹے ہیں جو خُدانے مُجھے یہاں دِئے ہیں۔اُس نے کہا اُن کو ذرا میرے پاس لا ۔ مَیں اُن کو برکت دُوں گا۔
10. لیکن اِسرائیل کی آنکھیں بُڑھاپے کے سبب سے دُھندلا گئی تِھیں اور اُسے دِکھائی نہیں دیتا تھا ۔ سو یُوسف اُن کو اُس کے نزدِیک لے آیا ۔ تب اُس نے اُن کو چُوم کر گلے لگا لِیا۔
11. اور اِسرائیل نے یُوسف سے کہا مُجھے تو خیال بھی نہ تھا کہ تیرا مُنہ دیکھُوں گا لیکن خُدا نے تیری اَولاد بھی مُجھے دِکھائی۔
12. اور یُوسف اُن کو اپنے گُھٹنوں کے بیچ سے ہٹا کر مُنہ کے بل زمِین تک جُھکا۔
13. اور یُوسف اُن دونوں کو لے کر یعنی اِفرائِیم کو اپنے دہنے ہاتھ سے اِسرائیل کے بائیں ہاتھ کے مُقابِل اور منسّی کو اپنے بائیں ہاتھ سے اِسرائیل کے دہنے ہاتھ کے مُقابِل کر کے اُن کو اُس کے نزدِیک لایا۔
14. اور اِسرائیل نے اپنا دہنا ہاتھ بڑھا کر اِفرائِیم کے سرپر جو چھوٹا تھا اور بایاں ہاتھ منسّی کے سر پر رکھ دِیا ۔ اُس نے جان بُوجھ کر اپنے ہاتھ یُوں رکھّے کیونکہ پہلوٹھا تو منسّی ہی تھا۔
15. اور اُس نے یُوسف کو برکت دی اور کہا کہخُدا جِس کے سامنے میرے باپ ابرہام اور اِضحاقنے اپنا دَور پُورا کِیا ۔وہ خُدا جِس نے ساری عُمر آج کے دِن تک میریپاسبانی کی۔
16. اور وہ فرِشتہ جِس نے مُجھے سب بلاؤں سے بچایااِن لڑکوں کو برکت دےاور جو میرا اور میرے باپ دادا ابرہام اور اِضحاق کا نام ہےاُسی سے یہ نامزد ہوں!اور زمِین پر نِہایت کثرت سے بڑھ جائیں۔
17. اور یُوسف یہ دیکھ کر کہ اُس کے باپ نے اپنا دہنا ہاتھ اِفرائِیم کے سر پر رکھّا ناخُوش ہُؤا اور اُس نے اپنے باپ کا ہاتھ تھام لِیا تاکہ اُسے افرائِیم کے سر پر سے ہٹا کر منسّی کے سر پر رکھّے۔
18. اور یُوسف نے اپنے باپ سے کہا کہ اَے میرے باپ اَیسا نہ کر کیونکہ پہلوٹھا یہ ہے اپنا دہنا ہاتھ اِس کے سر پر رکھ۔
19. اُس کے باپ نے نہ مانا اور کہا اَے میرے بیٹے! مُجھے خُوب معلُوم ہے ۔ اِس سے بھی ایک گُروہ پَیدا ہو گی اور یہ بھی بزُرگ ہو گا ۔ پر اِس کا چھوٹا بھائی اِس سے بُہت بڑا ہو گا اور اُس کی نسل سے بُہت سی قَومیں ہوں گی۔
20. اور اُس نے اُن کو اُس دِن برکت بخشی اور کہا کہ اِسرائیلی تیرا نام لے لے کر یُوں دُعا دِیا کریں گے کہ خُدا تُجھ کو اِفرائِیم اور منسّی کی مانِند اِقبال مند کرے! سو اُس نے اِفرائِیم کو منسّی پر فضِیلت دی۔