پَیدایش 25:10-25 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. یہ وُہی کھیت ہے جِسے ابرہام نے بنی حِت سے خرِیدا تھا ۔ وہِیں ابرہام اور اُس کی بِیوی سارہ دفن ہُوئے۔

11. اور ابرہام کی وفات کے بعد خُدا نے اُس کے بیٹے اِضحا ق کو برکت بخشی اور اِضحا ق بئیر لَحی روئی کے نزدِیک رہتا تھا۔

12. یہ نسب نامہ ابرہام کے بیٹے اِسمٰعیل کا ہے جو ابرہام سے سارہ کی لَونڈی ہاجرہ مِصری کے بطن سے پَیدا ہُؤا۔

13. اور اِسمٰعیل کے بیٹوں کے نام یہ ہیں ۔ یہ نام ترتِیب وار اُن کی پَیدایش کے مُطابِق ہیں ۔ اِسمٰعیل کا پہلوٹھا نبایو ت تھا ۔ پِھر قِیدار اور اَد بئیل اور مِبسا م۔

14. اور مِشماع اور دُومہ اور مسّا۔

15. حدد اور تَیما اور یطُور اور نفیس اور قِدمہ۔

16. یہ اِسمٰعیل کے بیٹے ہیں اور اِن ہی کے ناموں سے اِن کی بستِیاں اور چھاؤنیاں نامزد ہُوئِیں اور یِہی بارہ اپنے اپنے قبِیلہ کے سردار ہُوئے۔

17. اور اِسمٰعیل کی کُل عُمر ایک سَو سَینتِیس برس کی ہُوئی تب اُس نے دَم چھوڑ دِیا اور وفات پائی اور اپنے لوگوں میں جا مِلا۔

18. اور اُس کی اَولاد حویلہ سے شور تک جو مِصر کے سامنے اُس راستہ پر ہے جِس سے اَسُور کو جاتے ہیں آباد تھی ۔ یہ لوگ اپنے سب بھائِیوں کے سامنے بسے ہُوئے تھے۔

19. اور ابرہام کے بیٹے اِضحاق کا نسب نامہ یہ ہے ۔ ابرہام سے اِضحا ق پَیدا ہُؤا۔

20. اِضحا ق چالِیس برس کا تھا جب اُس نے رِبقہ سے بیاہ کِیا جو فدّان ارام کے باشِندہ بیتُوایل ارامی کی بیٹی اور لابن ارامی کی بہن تھی۔

21. اور اِضحاق نے اپنی بِیوی کے لِئے خُداوند سے دُعا کی کیونکہ وہ بانجھ تھی اور خُداوند نے اُس کی دُعا قبُول کی اور اُس کی بِیوی رِبقہ حامِلہ ہُوئی۔

22. اور اُس کے پیٹ میں دو لڑکے آپس میں مُزاحمت کرنے لگے ۔ تب اُس نے کہا اگر اَیسا ہی ہے تو مَیں جِیتی کیوں ہُوں؟ اور وہ خُداوند سے پُوچھنے گئی۔

23. خُداوند نے اُسے کہادو قومیں تیرے پیٹ میں ہیںاور دو قبیلے تیرے بطن سے نِکلتے ہی الگ الگ ہو جائیں گےاور ایک قبیلہ دُوسرے قبیلہ سے زورآور ہو گااور بڑا چھوٹے کی خِدمت کرے گا۔

24. اور جب اُس کے وضعِ حمل کے دِن پُورے ہُوئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ اُس کے پیٹ میں تَوأم ہیں۔

25. اور پہلا جو پَیدا ہُؤا تو سُرخ تھا اور اُوپر سے اَیسا جَیسے پشمِینہ اور اُنہوں نے اُس کا نام عیسو رکھّا۔

پَیدایش 25