1. اور سنعار کے بادشاہ اَمرا فل اور الاسر کے بادشاہ اریو ک اور عیلام کے بادشاہ کِدر لاعمر اور جوئیم کے بادشاہ تدعا ل کے ایّام میں۔
2. یُوں ہُؤا کہ اُنہوں نے سدُو م کے بادشاہ برَع اور عمُورہ کے بادشاہ بِرشع اور اَدمہ کے بادشاہ سنی اب اور ضبوئِیم کے بادشاہ شمیبر اور بالَع یعنی ضُغر کے بادشاہ سے جنگ کی۔
3. یہ سب سدّیم یعنی دریائے شور کی وادی میں اِکٹھّے ہُوئے۔
4. بارہ برس تک وہ کِدر لاعمرکے مُطِیع رہے پر تیرھویں برس اُنہوں نے سرکشی کی۔
5. اور چودھویں برس کِدر لاعمر اور اُس کے ساتھ کے بادشاہ آئے اور رفائِیم کو عَستارا ت قرنیم میں اور زُوزیوں کو ہام میں اور ایمیم کوسوِی قریتیم میں۔
6. اور حوریوں کو اُن کے کوہِ شعیر میں مارتے مارتے ایل فاران تک جو بیابان سے لگا ہُؤا ہے آئے۔