پَیدایش 11:17-29 Urdu Bible Revised Version (URD)

17. اورفلج کی پَیدایش کے بعد عِبر چار سَو تِیس برس اَور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔

18. فلج تِیس برس کا تھا جب اُس سے رعو پَیدا ہُؤا۔

19. اور رعو کی پَیدایش کے بعدفلج دو سَو نو برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔

20. اور رعو بتَّیس برس کا تھا جب اُس سے سرو ج پَیدا ہُؤا۔

21. اور سرو ج کی پَیدایش کے بعد رعو دو سَو سات برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔

22. اور سرو ج تِیس برس کا تھا جب اُس سے نحُور پَیدا ہُؤا۔

23. اور نحُور کی پَیدایش کے بعد سرو ج دو سَو برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔

24. نحُور اُنتیس برس کا تھا جب اُس سے تارح پَیدا ہُؤا۔

25. اور تارح کی پَیدایش کے بعد نحُور ایک سَو اُنِّیس برس اور جیتا رہا اور اُس سے بیٹے اور بیٹِیاں پَیدا ہُوئیِں۔

26. اور تارح ستّر برس کا تھا جب اُس سے ابرا م اور نحُور اور حاران پَیدا ہُوئے۔

27. اور یہ تار ح کا نسب نامہ ہے ۔ تارح سے ابرا م اور نحُور اور حاران پَیدا ہُوئے اور حاران سے لُو ط پَیدا ہُؤا۔

28. اور حارا ن اپنے باپ تارح کے آگے اپنی زادبُوم یعنی کسدِیوں کے اُور میں مَرا۔

29. اور ابرا م اور نحُور نے اپنا اپنا بیاہ کر لِیا ۔ ابرا م کی بِیوی کا نام سارَ ی اور نحُور کی بِیوی کا نام مِلکہ تھا جو حاران کی بیٹی تھی ۔ وُہی مِلکہ کا باپ اور اِسکہ کا باپ تھا۔

پَیدایش 11