18. پِھر اُن کے بھائیوں میں سے بوَی بِن حنداد نے جو قعیلا ہ کے آدھے حلقہ کا سردار تھا مرمّت کی۔
19. اور اُس سے آگے عیزر بِن یشُوع مِصفا ہ کے سردارنے دُوسرے ٹُکڑے کی جو موڑ کے پاس سِلاح خانہ کی چڑھائی کے سامنے ہے مرمّت کی۔
20. پِھر بارُو ک بِن زبَّی نے سرگرمی سے اُس موڑ سے سردارکاہِن الِیاسب کے گھر کے دروازہ تک ایک اَور ٹُکڑے کی مرمّت کی۔
21. پِھر مرِیمو ت بِن اُوریا ہ بِن ہقّوص نے ایک اَورٹُکڑے کی الِیا سب کے گھر کے دروازہ سے الِیاسب کے گھر کے آخِر تک مرمّت کی۔
22. اور پِھر نشیب کے رہنے والے کاہِنوں نے مرمّت کی۔
23. پِھر بِنیمِین اورحسُوب نے اپنے گھر کے سامنے تک مرمّت کیپِھرعزریا ہ بِن معسیا ہ بِن عننیا ہ نے اپنے گھر کے برابر تک مرمّت کی۔
24. پِھر بِنوی بِن حنداد نے عزریا ہ کے گھر سے دِیوار کے موڑ اور کونے تک ایک اَور ٹُکڑے کی مرمّت کی۔
25. فالال بِن اُوزَی نے موڑ کے سامنے کے حِصّہ کی اوراُس بُرج کی جو قَیدخانہ کے صحن کے پاس کے شاہی محلّ سے باہر نِکلا ہُؤا ہے مرمّت کی ۔پِھر فِدایا ہ بِن پرعو س نے مرمّت کی۔
26. (اور نتنیِم مشرِق کی طرف عوفل میں پانی پھاٹک کے سامنے اور اُس بُرج تک بسے ہُوئے تھے جو باہر نِکلاہُؤا ہے)۔
27. پِھر تقُوعیوں نے اُس بڑے بُرج کے سامنے جو باہر نِکلاہُؤا ہے اور عوفل کے دِیوار تک ایک اَور ٹُکڑے کی مرمّت کی۔
28. گھوڑا پھاٹک کے اُوپر کاہِنوں نے اپنے اپنے گھر کے سامنے مرمّت کی۔
29. اُن کے پِیچھے صدُو ق بِن اِمّیر نے اپنے گھر کے سامنے مرمّت کیاَور پِھر مشرِقی پھاٹک کے دربان سمعیا ہ بِن سِکنیا ہ نے مرمّت کی۔
30. پِھر حننیا ہ بِن سلمیا ہ اور حنُون نے جو صلف کا چھٹا بیٹا تھا ایک اَور ٹُکڑے کی مرمّت کی ۔پِھرمُسلاّ م بِن برکیا ہ نے اپنی کوٹھری کے سامنے مرمّت کی۔
31. پِھر سُناروں میں سے ایک شخص ملکیاہ نے نتنیِم اور سَوداگروں کے گھر تک ہِمّفقاد کے پھاٹک کے سامنے اور کونے کی چڑھائی تک مرمّت کی۔
32. اور اُس کونے کی چڑھائی اور بھیڑ پھاٹک کے بِیچ سُناروں اور سَوداگروں نے مرمّت کی۔