نحمیاہ 3:10-25 Urdu Bible Revised Version (URD)

10. اور اُس سے آگے یدایا ہ بِن حرُومف نے اپنے ہی گھرکے سامنے تک کی مرمّت کیاور اُس سے آگے حطُّوش بِن حسبنیا ہ نے مرمّت کی۔

11. ملکیاہ بِن حارِم اور حسُوب بِن پخت موآب نے دُوسرے حِصّہ کی اور تنُوروں کے بُرج کی مرمّت کی۔

12. اور اُس سے آگے سلُو م بِن ہلُوحیش نے جو یروشلیِم کے آدھے حلقہ کا سردار تھا اور اُس کی بیٹِیوں نے مرمّت کی۔

13. وادی کے پھاٹک کی مرمّت حنُون اور زنواح کے باشِندوں نے کی ۔ اُنہوں نے اُسے بنایا اور اُس کے کِواڑے اور چٹکنیاں اور اڑبنگے لگائے اور کُوڑے کے پھاٹک تک ایک ہزار ہاتھ دِیوار تیّار کی۔

14. اور کُوڑے کے پھاٹک کی مرمّت ملکیاہ بِن رَیکا ب نے کی جو بیت ہکّرم کے حلقہ کا سردار تھا اُس نے اُسے بنایا اور اُس کے کواڑے اور چٹکنیاں اور اڑبنگے لگائے۔

15. اور چشمہ پھاٹک کو سلُو م بِن کلحوز ہ نے جو مِصفا ہ کے حلقہ کا سردار تھا مرمّت کِیا ۔ اُس نے اُسے بنایا اور اُس کو پاٹا اور اُس کے کواڑے اور چٹکنیاں اور اُس کے اڑبنگے لگائے اور بادشاہی باغ کے پاس شِیلو خ کے حَوض کی دِیوار کو اُس سِیڑھی تک جو داؤُد کے شہر سے نِیچے آتی ہے بنایا۔

16. پِھر نحمیا ہ بِن عزبُو ق نے جو بیت سُور کے آدھے حلقہ کا سردار تھا داؤُد کی قبروں کے سامنے کی جگہ اوراُس حَوض تک جو بنایا گیا تھا اور سُورماؤں کے گھر تک مرمّت کی۔

17. پِھر لاویوں میں سے رحُوم بِن بانی نے مرمّت کی۔اُس سے آگے حسبیا ہ نے جو قعیلا ہ کے آدھے حلقہ کا سردار تھا اپنے حلقہ کی طرف سے مرمّت کی۔

18. پِھر اُن کے بھائیوں میں سے بوَی بِن حنداد نے جو قعیلا ہ کے آدھے حلقہ کا سردار تھا مرمّت کی۔

19. اور اُس سے آگے عیزر بِن یشُوع مِصفا ہ کے سردارنے دُوسرے ٹُکڑے کی جو موڑ کے پاس سِلاح خانہ کی چڑھائی کے سامنے ہے مرمّت کی۔

20. پِھر بارُو ک بِن زبَّی نے سرگرمی سے اُس موڑ سے سردارکاہِن الِیاسب کے گھر کے دروازہ تک ایک اَور ٹُکڑے کی مرمّت کی۔

21. پِھر مرِیمو ت بِن اُوریا ہ بِن ہقّوص نے ایک اَورٹُکڑے کی الِیا سب کے گھر کے دروازہ سے الِیاسب کے گھر کے آخِر تک مرمّت کی۔

22. اور پِھر نشیب کے رہنے والے کاہِنوں نے مرمّت کی۔

23. پِھر بِنیمِین اورحسُوب نے اپنے گھر کے سامنے تک مرمّت کیپِھرعزریا ہ بِن معسیا ہ بِن عننیا ہ نے اپنے گھر کے برابر تک مرمّت کی۔

24. پِھر بِنوی بِن حنداد نے عزریا ہ کے گھر سے دِیوار کے موڑ اور کونے تک ایک اَور ٹُکڑے کی مرمّت کی۔

25. فالال بِن اُوزَی نے موڑ کے سامنے کے حِصّہ کی اوراُس بُرج کی جو قَیدخانہ کے صحن کے پاس کے شاہی محلّ سے باہر نِکلا ہُؤا ہے مرمّت کی ۔پِھر فِدایا ہ بِن پرعو س نے مرمّت کی۔

نحمیاہ 3