مُکاشفہ 15:1-4 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. پِھر مَیں نے آسمان پر ایک اَور بڑا اور عجِیب نِشان یعنی سات فرِشتے ساتوں پِچھلی آفتوں کو لِئے ہُوئے دیکھے کیونکہ اِن آفتوں پر خُدا کا قہر ختم ہو گیا ہے۔

2. پِھر مَیں نے شِیشہ کا سا ایک سمُندر دیکھا جِس میں آگ مِلی ہُوئی تھی اور جو اُس حَیوان اور اُس کے بُت اور اُس کے نام کے عدد پر غالِب آئے تھے اُن کو اُس شِیشہ کے سمُندر کے پاس خُدا کی بربطیں لِئے کھڑے ہُوئے دیکھا۔

3. اور وہ خُدا کے بندہ مُوسیٰ کا گِیت اور برّہ کا گِیت گا گا کر کہتے تھےاَے خُداوند خُدا ! قادِرِ مُطلق!تیرے کام بڑے اور عجِیب ہیں ۔اَے ازلی بادشاہ!تیری راہیں راست اور درُست ہیں۔

4. اَے خُداوند ! کَون تُجھ سے نہ ڈرے گا؟اور کَون تیرے نام کی تمجِید نہ کرے گا؟کیو نکہ صِرف تُو ہی قدُّوس ہےاور سب قَومیں آ کرتیرے سامنے سِجدہ کریں گیکیونکہ تیرے اِنصاف کے کام ظاہِر ہو گئے ہیں۔

مُکاشفہ 15