زبُو 91:2-6 Urdu Bible Revised Version (URD)

2. مَیں خُداوند کے بارے میں کہُوں گا وُہی میری پناہاورمیرا گڑھ ہے۔وہ میرا خُدا ہے جِس پر میرا توکُّل ہے۔

3. کیونکہ وہ تُجھے صیّاد کے پھندے سےاور مُہلِک وبا سے چُھڑائے گا۔

4. وہ تُجھے اپنے پروں سے چُھپا لے گااور تُجھے اُس کے بازُوؤں کے نِیچے پناہ مِلے گی۔اُس کی سچّائی ڈھال اور سِپر ہے۔

5. تُو نہ رات کی ہَیبت سے ڈرے گا۔نہ دِن کو اُڑنے والے تِیر سے۔

6. نہ اُس وبا سے جو اندھیرے میں چلتی ہےنہ اُس ہلاکت سے جو دوپہر کو وِیران کرتی ہے۔

زبُو 91