1. جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے۔وہ قادرِ مُطلق کے سایہ میں سکُونت کرے گا۔
2. مَیں خُداوند کے بارے میں کہُوں گا وُہی میری پناہاورمیرا گڑھ ہے۔وہ میرا خُدا ہے جِس پر میرا توکُّل ہے۔
3. کیونکہ وہ تُجھے صیّاد کے پھندے سےاور مُہلِک وبا سے چُھڑائے گا۔
4. وہ تُجھے اپنے پروں سے چُھپا لے گااور تُجھے اُس کے بازُوؤں کے نِیچے پناہ مِلے گی۔اُس کی سچّائی ڈھال اور سِپر ہے۔
5. تُو نہ رات کی ہَیبت سے ڈرے گا۔نہ دِن کو اُڑنے والے تِیر سے۔
6. نہ اُس وبا سے جو اندھیرے میں چلتی ہےنہ اُس ہلاکت سے جو دوپہر کو وِیران کرتی ہے۔
7. تیرے آس پاس ایک ہزار گِر جائیں گےاور تیرے دہنے ہاتھ کی طرف دس ہزارلیکن وہ تیرے نزدِیک نہ آئے گی۔
8. لیکن تُو اپنی آنکھوں سے نِگاہ کرے گااور شرِیروں کے انجام کو دیکھے گا۔
9. پر تُو اَے خُداوند! میری پناہ ہے !تُو نے حق تعالیٰ کو اپنا مسکن بنا لِیا ہے۔