9. اَے خُداوند! مُجھ پر رحم کر کیونکہ مَیں مُصِیبتمیں ہُوں ۔میری آنکھ بلکہ میری جان اور میرا جِسم سب رنجکے مارے گُھلے جاتے ہیں۔
10. کیونکہ میری جان غم میں اور میری عُمر کراہنے میںفناہُوئی۔میرا زور میری بدکاری کے باعِث سے جاتا رہااور میری ہڈّیاں گُھل گئِیں۔
11. مَیں اپنے سب مُخالِفوں کے سبب سے اپنے ہمسایوںکے لِئےاز بس انگُشت نُما اور اپنے جان پہچانوں کے لِئےخَوف کا باعِث ہُوں۔جِنہوں نے مُجھ کو باہر دیکھا مُجھ سے دُور بھاگے ۔
12. مَیں مُردہ کی مانِند دِل سے بُھلا دِیا گیا ہُوں۔مَیں ٹُوٹے برتن کی مانِند ہُوں۔
13. کیونکہ مَیں نے بہتوں سے اپنی بدنامی سُنی ہے۔ہر طرف خَوف ہی خَوف ہے۔جب اُنہوں نے مِل کر میرے خِلاف مشوَرہ کِیاتو میری جان لینے کا منصُوبہ باندھا۔
14. لیکن اَے خُداوند! میرا توکُّل تُجھ پر ہے ۔مَیں نے کہا تُو میرا خُدا ہے۔
15. میرے ایّام تیرے ہاتھ میں ہیں ۔مُجھے میرے دُشمنوں اور ستانے والوں کے ہاتھسے چُھڑا۔
16. اپنے چہرے کو اپنے بندہ پر جلوہ گر فرما۔اپنی شفقت سے مُجھے بچا لے۔
17. اَے خُداوند! مُجھے شرمِندہ نہ ہونے دے کیونکہمَیں نے تُجھ سے دُعا کی ہے۔شرِیر شرمِندہ ہو جائیں اور پاتال میں خاموش ہوں۔
18. جُھوٹے ہونٹ بند ہوجائیںجو صادِقوں کے خِلاف غرُور اور حقارت سےتکبُّر کی باتیں بولتے ہیں۔
19. آہ! تُو نے اپنے ڈرنے والوں کے لِئے کَیسی بڑینِعمت رکھ چھوڑی ہے۔جِسے تُو نے بنی آدم کے سامنے اپنے توکُّل کرنےوالوں کے لِئے تیّار کِیا۔
20. تُو اُن کو اِنسان کی بندِشوں سے اپنی حضُوری کےپردہ میں چُھپالے گا۔تُو اُن کو زُبان کے جھگڑوں سے شامیانہ میںپوشِیدہ رکھّے گا۔
21. خُداوند مُبارک ہو۔کیونکہ اُس نے مُجھ کومُحکم شہر میں اپنی عجِیبشفقت دِکھائی ۔