خُرُوج 15:7-20 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. تُو اپنی عظمت کے زور سے اپنے مُخالِفوں کو تہ و بالاکرتا ہے ۔تُو اپنا قہر بھیجتا ہے اور وہ اُن کو کُھونٹی کی مانِند بھسم کرڈالتا ہے ۔

8. تیرے نتھنوں کے دَم سے پانی کا ڈھیر لگ گیاسَیلاب تُودے کی طرح سیدھے کھڑے ہوگئے اورگہرا پانی سمُندر کے بِیچ میں جم گیا۔

9. دُشمن نے تویہ کہا تھا مَیں پِیچھا کرُوں گا۔ مَیں جاپکڑُوں گا مَیں لُوٹ کا مال تقسِیم کرُوں گا ۔اُن کی تباہی سے میرا کلیجہ ٹھنڈا ہو گا۔مَیں اپنی تلوار کھِینچ کر اپنے ہی ہاتھ سے اُن کو ہلاککرُوں گا ۔

10. تُو نے اپنی آندھی کی پُھونک ماری تو سمُندر نےاُن کو چُھپا لِیا ۔وہ زور کے پانی میں سیسے کی طرح ڈُوب گئے ۔

11. معبُودوں میں اَے خُداوند ۔ تیری مانِند کَون ہے؟کَون ہے جو تیری مانِند اپنے تقدُّس کے باعِث جلالیاور اپنی مدح کے سبب سے رُعب والا اور صاحبِکرامات ہے؟

12. تُو نے اپنا دہنا ہاتھ بڑھایاتو زمِین اُن کو نِگل گئی۔

13. اپنی رحمت سے تُو نے اُن لوگوں کی جِن کو تُو نےخلاصی بخشی راہنمائی کی ۔اور اپنے زور سے تُو اُن کو اپنے مُقدّس مکان کو لے چلاہے۔

14. قَومیں سُن کر تھرّا گئی ہیںاور فلِستین کے باشِندوں کی جان پر آ بنی ہے ۔

15. ادُو م کے رئِیس حَیران ہیں ۔موآ ب کے پہلوانوں کو کپکپی لگ گئی ہے ۔کنعا ن کے سب باشندوں کے دِل پِگھلے جاتے ہیں ۔

16. خَوف و ہراس اُن پر طاری ہے ۔تیرے بازُو کی عظمت کے سبب سے وہ پتّھر کی طرحبے حِس و حرکت ہیںجب تک اَے خُداوند تیرے لوگ نِکل نہ جائیں ۔جب تک تیرے لوگ جِن کو تُو نے خرِیدا ہے پار نہ ہوجائیں ۔

17. تُو اُن کو وہاں لے جا کر اپنی مِیراث کے پہاڑ پردرخت کی طرح لگائے گا ۔تُو اُن کو اُسی جگہ لے جائے گا جِسے تُو نے اپنی سکُونتکے لِئے بنایا ہے۔اَے خُداوند! وہ تیری جایِ مُقدّس ہے جِسے تیرےہاتھوں نے قائِم کِیا ہے۔

18. خُداوند ابدُالآباد سلطنت کرے گا۔

19. اِس گِیت کا سبب یہ تھا کہ فِرعو ن کے سوار گھوڑوں اور رتھوں سمیت سمُندر میں گئے اور خُداوند سمُندر کے پانی کو اُن پر لَوٹا لایا ۔ لیکن بنی اِسرائیل سمُندر کے بِیچ میں سے خُشک زمِین پر چل کر نِکل گئے۔

20. تب ہارُو ن کی بہن مریم نبیّہ نے دف ہاتھ میں لِیا اور سب عَورتیں دف لِئے ناچتی ہُوئی اُس کے پِیچھے چلِیں۔

خُرُوج 15