16. ارامی تیری دست کاری کی کثرت کے سبب سے تیرے ساتھ تِجارت کرتے تھے ۔ وہ گوہرِ شب چراغ اور ارغوانی رنگ اور چِکن دوزی اور کتان اور مُونگا اور لَعل لا کر تُجھ سے خرِید و فروخت کرتے تھے۔
17. یہُودا ہ اور اِسرائیل کا مُلک تیرے تاجِر تھے ۔ وہ مِنِّیت اور پنّگ کا گیہُوں اور شہد اور روغن اور بلسان لا کر تیرے ساتھ تِجارت کرتے تھے۔
18. اہلِ دمِشق تیری دست کاری کی کثرت کے سبب سے اور قِسم قِسم کے مال کی فراوانی کے باعِث حلبُو ن کی مَے اور سفیداُون کی تِجارت تیرے یہاں کرتے تھے۔
19. وِدان اور یاوان اُوزال سے تج اور آبدار فُولاد اور اگر تیرے بازاروں میں لاتے تھے۔
20. ددان تیرا تاجِر تھا جو سواری کے چار جامے تیرے ہاتھ بیچتا تھا۔
21. عرب اور قِیدار کے سب امِیرتِجارت کی راہ سے تیرے ہاتھ میں تھے ۔ وہ برّے اور مینڈھے اور بکرِیاں لا کر تیرے ساتھ تِجارت کرتے تھے۔
22. سبا اور رعما ہ کے سَوداگر تیرے ساتھ سَوداگری کرتے تھے ۔ وہ ہر قِسم کے نفِیس مصالِح اور ہر طرح کے قِیمتی پتّھر اور سونا تیرے بازاروں میں لا کر خرِید و فروخت کرتے تھے۔
23. حرّان اور کنّہ اور عد ن اورسبا کے سَوداگر اوراسُور اور کِلمد کے باشِندے تیرے ساتھ سَوداگری کرتے تھے۔
24. یِہی تیرے سَوداگر تھے جو لاجوردی کپڑے اور کم خواب اور نفِیس پوشاکوں سے بھرے دیودار کے صندُوق ڈوری سے کَسے ہُوئے تیری تِجارت گاہ میں بیچنے کو لاتے تھے۔
25. ترسِیس کے جہاز تیری تِجارت کے کاروان تھے ۔تُو معمُور اور وسطِ بحر میں نِہایت شان و شَوکترکھتا تھا۔
26. تیرے ملاّح تُجھے گہرے پانی میں لائے ۔مشرِقی ہَوا نے تُجھ کو وسطِ بحر میں توڑا ہے۔
27. تیرا مال و اسباب اور تیری اجناسِ تِجارتاور تیرے اہلِ جہاز و ناخُدا ۔تیرے رخنہ بندی کرنے والے اور تیرے کاروبارکے گُماشتےاور سب جنگی مَردجو تُجھ میں ہیں اُس تمام جماعت کے ساتھ جوتُجھ میں ہےتیری تباہی کے دِن سمُندرکے وسط میںگِریں گے۔
28. تیرے ناخُداؤں کے چِلاّنے کے شور سےتمام نواحی تھرّا جائے گی۔
29. اور تمام ملاّح اور اہلِ جہاز اور سمُندر کے سبناخُدااپنے جہازوں پر سے اُتر آئیں گے ۔ وہخُشکی پر کھڑے ہوں گے۔