احبار 13:5-12 Urdu Bible Revised Version (URD)

5. اور ساتویں دِن کاہِن اُسے مُلاحظہ کرے اور اگر وہ بلا اُسے وہِیں کی وہِیں دِکھائی دے اور جِلد پر پَھیل نہ گئی ہو تو کاہِن اُسے سات دِن اَور بند رکھّے۔

6. اور ساتویں دِن کاہِن اُسے پِھر مُلاحظہ کرے اور اگر دیکھے کہ اُس بلا کی چمک کم ہے اور وہ جِلد کے اُوپر پَھیلی بھی نہیں ہے تو کاہِن اُسے پاک قرار دے کیونکہ وہ پپڑی ہے ۔ سو وہ اپنے کپڑے دھو ڈالے اور صاف ہو جائے۔

7. لیکن اگر کاہِن کے اُس مُلاحظہ کے بعد جِس میں وہ صاف قرار دِیا گیا تھا وہ پپڑی اُس کی جِلد پر بُہت پَھیل جائے تو وہ شخص کاہِن کو پِھر دِکھایا جائے۔

8. اور کاہِن اُسے مُلاحظہ کرے اور اگر دیکھے کہ وہ پپڑی جِلدپر پَھیل گئی ہے تو وہ اُسے ناپاک قرار دے کیونکہ وہ کوڑھ ہے۔

9. اگر کِسی شخص کو کوڑھ کا مرض ہو تو اُسے کاہِن کے پاس لے جائیں۔

10. اور کاہِن اُسے مُلاحظہ کرے اور اگر دیکھے کہ جِلدپر سفید ورم ہے اور اُس نے بالوں کو سفید کر دِیا ہے اور اُس ورم کی جگہ کا گوشت جِیتا اور کچّا ہے۔

11. تو یہ اُس کے جِسم کی جِلد میں پُرانا کوڑھ ہے ۔ سو کاہِن اُسے ناپاک قرار دے پر اُسے بند نہ کرے کیونکہ وہ ناپاک ہے۔

12. اور اگر کوڑھ جِلد میں چاروں طرف پُھوٹ آئے اورجہاں تک کاہِن کو دِکھائی دیتا ہے یِہی معلُوم ہو کہ اُس کی جِلد سر سے پاؤں تک کوڑھ سے ڈھک گئی ہے۔

احبار 13