5. سَیلا کے خاندان کا پہلوٹھا عسایاہ اور اُس کے بیٹے۔
6. زارح کے خاندان کا یعوایل۔ یہوداہ کے اِن خاندانوں کی کُل تعداد 690 تھی۔
9. نسب ناموں کے مطابق بن یمین کے اِن خاندانوں کی کُل تعداد 956 تھی۔
10. جو امام جلاوطنی سے واپس آ کر یروشلم میں آباد ہوئے وہ ذیل میں درج ہیں:یدعیاہ، یہویریب، یکین،
11. اللہ کے گھر کا انچارج عزریاہ بن خِلقیاہ بن مسُلّام بن صدوق بن مِرایوت بن اخی طوب،
12. عدایاہ بن یروحام بن فشحور بن ملکیاہ اور معسی بن عدی ایل بن یحزیراہ بن مسُلّام بن مسِلِّمِت بن اِمّیر۔
13. اماموں کے اِن خاندانوں کی کُل تعداد 1,760 تھی۔ اُن کے مرد رب کے گھر میں خدمت سرانجام دینے کے قابل تھے۔
14. جو لاوی جلاوطنی سے واپس آ کر یروشلم میں آباد ہوئے وہ درجِ ذیل ہیں:مِراری کے خاندان کا سمعیاہ بن حسوب بن عزری قام بن حسبیاہ،
15. بقبقر، حرس، جلال، متنیاہ بن میکا بن زِکری بن آسف،
16. عبدیاہ بن سمعیاہ بن جلال بن یدوتون اور برکیاہ بن آسا بن اِلقانہ۔ برکیاہ نطوفاتیوں کی آبادیوں کا رہنے والا تھا۔