26. عزری بن کلوب شاہی زمینوں کی کاشت کاری کرنے والوں پر مقرر تھا۔
27. سِمعی راماتی انگور کے باغوں کی نگرانی کرتا جبکہ زبدی شِفمی اِن باغوں کی مَے کے گوداموں کا انچارج تھا۔
28. بعل حنان جدیری زیتون اور انجیرتوت کے اُن باغوں پر مقرر تھا جو مغرب کے نشیبی پہاڑی علاقے میں تھے۔ یوآس زیتون کے تیل کے گوداموں کی نگرانی کرتا تھا۔
29. شارون کے میدان میں چرنے والے گائےبَیل سطری شارونی کے زیرِ نگرانی تھے جبکہ سافط بن عدلی وادیوں میں چرنے والے گائےبَیلوں کو سنبھالتا تھا۔
30. اوبل اسمٰعیلی اونٹوں پر مقرر تھا، یحدیاہ مرونوتی گدھیوں پر
31. اور یازیز ہاجری بھیڑبکریوں پر۔یہ سب شاہی ملکیت کے نگران تھے۔
32. داؤد کا سمجھ دار اور عالِم چچا یونتن بادشاہ کا مشیر تھا۔ یحی ایل بن حکمونی بادشاہ کے بیٹوں کی تربیت کے لئے ذمہ دار تھا۔
33. اخی تُفل داؤد کا مشیر جبکہ حوسی ارکی داؤد کا دوست تھا۔
34. اخی تُفل کے بعد یہویدع بن بِنایاہ اور ابیاتر بادشاہ کے مشیر بن گئے۔ یوآب شاہی فوج کا کمانڈر تھا۔