۲-سلاطِین 15:2-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

2. جب وہ سلطنت کرنے لگا تو سولہ برس کا تھا اور اُس نے یروشلیِم میں باون برس سلطنت کی ۔ اُس کی ماں کا نام یکُولیا ہ تھا جو یروشلیِم کی تھی۔

3. اور اُس نے جَیسا اُس کے باپ امصِیا ہ نے کِیا تھا ٹِھیک اُسی طرح وہ کام کِیا جو خُداوند کی نظر میں بھلا تھا۔

4. تَو بھی اُونچے مقام ڈھائے نہ گئے اور لوگ اب تک اُونچے مقاموں پر قُربانی کرتے اور بخُور جلاتے تھے۔

5. اور بادشاہ پر خُداوند کی اَیسی مار پڑی کہ وہ اپنے مرنے کے دِن تک کوڑھی رہا اور الگ ایک گھر میں رہتا تھا اور بادشاہ کا بیٹا یُوتا م محلّ کا مالِک تھا اور مُلک کے لوگوں کی عدالت کِیا کرتا تھا۔

6. اور عزر یاہ کے باقی کام اور سب کُچھ جو اُس نے کِیاسو کیا وہ یہُودا ہ کے بادشاہوں کی توارِیخ کی کِتاب میں قلم بند نہیں؟۔

7. اور عزر یاہ اپنے باپ دادا کے ساتھ سو گیا اور اُنہوں نے اُسے داؤُد کے شہر میں اُس کے باپ دادا کے ساتھ دفن کِیا اور اُس کا بیٹا یُوتام اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔

8. اور شاہِ یہُودا ہ عزر یاہ کے اڑتِیسویں سال یرُبعا م کے بیٹے زکر یاہ نے اِسرا ئیل پر سامرِ یہ میں چھ مہِینے بادشاہی کی۔

۲-سلاطِین 15