۲- توارِیخ 26:1-8 Urdu Bible Revised Version (URD)

1. تب یہُودا ہ کے سب لوگوں نے عُزّیاہ کو جو سولہ برس کا تھا لے کر اُسے اُس کے باپ امصیا ہ کی جگہ بادشاہ بنایا۔

2. اُس نے بادشاہ کے اپنے باپ دادا کے ساتھ سو جانے کے بعد ایلُو ت کو تعمِیر کِیا اور اُسے پِھر یہُودا ہ میں شامِل کر دِیا۔

3. عُزّیاہ سولہ برس کا تھا جب وہ سلطنت کرنے لگا اور اُس نے یروشلیِم میں باون برس سلطنت کی ۔ اُس کی ماں کا نام یکُولِیا ہ تھا جو یروشلیِم کی تھی۔

4. اُس نے وُہی جو خُداوند کی نظر میں درُست ہے ٹِھیک اُسی کے مُطابِق کِیا جو اُس کے باپ امصیا ہ نے کِیا تھا۔

5. اور وہ زکر یاہ کے دِنوں میں جو خُدا کی رویتوں میں ماہِر تھا خُدا کا طالِب رہا اور جب تک وہ خُداوند کا طالِب رہا خُدا نے اُس کو کامیاب رکھّا۔

6. اور وہ نِکلا اور فِلستِیوں سے لڑا اور جات کی دِیوار کو اور یبنہ کی دِیوار کو اور اشدُود کی دِیوار کوڈھا دِیا اور اشدُود کے مُلک میں اور فِلستِیوں کے درمِیان شہر تعمِیر کِئے۔

7. اور خُدا نے فِلستِیوں اور جُور بعل کے رہنے والے عربوں اور معُونیوں کے مُقابلہ میں اُس کی مدد کی۔

8. اورعمُّونی عُزّیاہ کو نذرانے دینے لگے اور اُس کا نام مِصر کی سرحدتک پَھیل گیا کیونکہ وہ نِہایت زورآور ہو گیا تھا۔

۲- توارِیخ 26