۲- توارِیخ 2:12-18 Urdu Bible Revised Version (URD)

12. اور حُورا م نے یہ بھی کہا خُداوند اِسرائیل کا خُدا جِس نے آسمان اور زمِین کو پَیدا کِیا مُبارک ہو کہ اُس نے داؤُد بادشاہ کو ایک دانا بیٹا فہم و معرفت سے معمُور بخشا تاکہ وہ خُداوند کے لِئے ایک گھر اور اپنی سلطنت کے لِئے ایک گھر بنائے۔

13. سو مَیں نے اپنے باپ حُورا م کے ایک ہوشیار شخص کو جو دانِش سے معمُور ہے بھیج دِیا ہے۔

14. وہ دان کی بیٹیوں میں سے ایک عَورت کا بیٹا ہے اور اُس کا باپ صُور کا باشِندہ تھا ۔ وہ سونے اور چاندی اور پِیتل اور لوہے اور پتّھر اور لکڑی کے کام میں اور ارغوانی اور نِیلے اور قِرمزی اور کتانی کپڑے کے کام میں ماہِر اور ہر طرح کی نقّاشی اور ہر قِسم کی صنعت میں طاق ہے تاکہ تیرے ہُنرمندوں اور میرے مخدُوم تیرے باپ داؤُد کے ہُنرمندوں کے ساتھ اُس کے لِئے جگہ مُقرّر ہو جائے۔

15. اور اب گیہُوں اور جَو اور تیل اور مَے جِن کا میرے مالِک نے ذِکر کِیا ہے وہ اُن کو اپنے خادِموں کے لِئے بھیجے۔

16. اور جِتنی لکڑی تُجھ کو درکار ہے ہم لُبنا ن سے کاٹیں گے اور اُن کے بیڑے بنوا کر سمُندر ہی سمُندر تیرے پاس یافا میں پُہنچائیں گے ۔ پِھر تُو اُن کو یروشلیِم کو لے جانا۔

17. اور سُلیما ن نے اِسرائیل کے مُلک میں کے سب پردیسیوں کو شُمار کِیا جَیسے اُس کے باپ داؤُد نے اُن کو شُمار کِیا تھا اور وہ ایک لاکھ ترِپن ہزار چھ سَو نِکلے۔

18. اور اُس نے اُن میں سے ستّر ہزار کو باربرداری پر اور اسّی ہزار کو پہاڑ پر پتّھر کاٹنے کے لِئے اور تِین ہزار چھ سَو کو لوگوں سے کام لینے کے لِئے ناظِر ٹھہرایا۔

۲- توارِیخ 2