۱-کُرِنتھِیوں 6:7-10 Urdu Bible Revised Version (URD)

7. لیکن دراصل تُم میں بڑا نُقص یہ ہے کہ آپس میں مُقدّمہ بازی کرتے ہو ۔ ظُلم اُٹھانا کیوں نہیں بِہتر جانتے؟ ا پنا نُقصان کیوں نہیں قبُول کرتے؟۔

8. بلکہ تُم ہی ظُلم کرتے اور نُقصان پُہنچاتے ہو اور وہ بھی بھائِیوں کو۔

9. کیا تُم نہیں جانتے کہ بدکار خُدا کی بادشاہی کے وارِث نہ ہوں گے؟ فریب نہ کھاؤ ۔ نہ حرام کار خُدا کی بادشاہی کے وارِث ہوں گے نہ بُت پرست نہ زِناکار نہ عیاش ۔ نہ لَونڈے باز۔

10. نہ چور ۔ نہ لالچی نہ شرابی ۔ نہ گالِیاں بکنے والے نہ ظالِم۔

۱-کُرِنتھِیوں 6