۱-توارِیخ 7:28-32 Urdu Bible Revised Version (URD)

28. اور اُن کی مِلکِیّت اور بستیاں یہ تِھیں ۔ بیت ا یل اور اُس کے دیہات اور مشرِق کی طرف نعرا ن اور مغرِب کی طرف جزر اور اُس کے دیہات اورسِکم بھی اور اُس کے دیہات عزّہ اور اُس کے دیہات تک۔

29. اور بنی منسّی کی حُدُود کے پاس بَیت شا ن اور اُس کے دیہات ۔ تعناک اور اُس کے دیہات ۔ مجِدّو اور اُس کے دیہات ۔ دور اور اُس کے دیہات تھے ۔اِن میں یُوسف بِن اِسرا ئیل کے بیٹے رہتے تھے۔

30. بنی آشر یہ ہیں ۔ یمنا اور اِسواہ اور اسوی اور برِیعہ اور اُن کی بہن سرح۔

31. اور برِیعہ کے بیٹے حِبر اور برزاو یت کا باپ ملکی ا یل تھے۔

32. اور حِبر سے یفلِیط اور سومر اور خوتام اور اُن کی بہن سُوع پَیدا ہُوئے۔

۱-توارِیخ 7