۱-توارِیخ 7:13-28 Urdu Bible Revised Version (URD)

13. بنی نفتالی یہ ہیں ۔ یحصی ایل اور جُونی اور یصر اور سلُوم بنی بِلہہ۔

14. بنی منسّی یہ ہیں اسر ی ایل جو اُس کی بِیوی کے بطن سے تھا (اُس کی ارامی حرم سے جِلعاد کا باپ مکِیر پَیدا ہُؤا۔

15. اور مکِیر نے حُفِّیم اورسُفِّیم کی بہن کو جِس کا نام معکہ تھا بیاہ لِیا) اور دُوسرے کا نام صِلافحاد تھا اور صِلافحاد کے پاس بیٹیاں تِھیں۔

16. اور مکِیر کی بِیوی معکہ کے ایک بیٹا ہُؤا اور اُس نے اُس کا نام فرس رکھّا اور اُس کے بھائی کا نام شر س تھا اور اُس کے بیٹے اَولا م اور رقم تھے۔

17. اور اَولا م کا بیٹا بدان تھا ۔ یہ جِلعاد بِن مکِیر بِن منسّی کے بیٹے تھے۔

18. اور اُس کی بہن ہَمُّولِکت سے اِشہُود اور ابِیعزر اور محلہ پَیدا ہُوئے۔

19. اور بنی سمِیدع یہ ہیں ۔ اخیا ن اورسِکم اور لِقحی اور انِیعا م۔

20. اور بنی افرائیم یہ ہیں ۔سُوتلح ۔ سُوتلح کا بیٹا برد ۔ برد کا بیٹا تحت ۔ تحت کا بیٹا الِیِعد ہ ۔ الِیِعد ہ کا بیٹا تحت۔

21. تحت کا بیٹا زبد ۔ زبد کا بیٹا سُوتلح تھا اور عزر اور اِلیعد بھی جِن کو جات کے لوگوں نے جو اُس مُلک میں پَیدا ہُوئے تھے مار ڈالا کیونکہ وہ اُن کی مواشی لے جانے کو اُتر آئے تھے۔

22. اور اُن کا باپ اِفرائِیم بُہت دِنوں تک ماتم کرتا رہا اور اُس کے بھائی اُسے تسلّی دینے کو آئے۔

23. اور وہ اپنی بِیوی کے پاس گیا اور وہ حامِلہ ہُوئی اور اُس کے ایک بیٹا ہُؤا اور افرائِیم نے اُس کا نام بریعہ رکھّا کیونکہ اُس کے گھر پر آفت آئی تھی۔

24. (اور اُس کی بیٹی سراہ تھی جِس نے نشیب اور فراز کے بَیت حورو ن اور عُزّن سراہ کو بنایا)۔

25. اور اُس کا بیٹا رفح اور رسف بھی اور اُس کا بیٹا تلاح اورتلاح کا بیٹا تحن۔

26. تحن کا بیٹا لعدا ن ۔ لعدا ن کا بیٹا عمِّیہُود ۔عمِّیہُود کا بیٹا الِیسمع۔

27. الِیسمع کا بیٹا نُون ۔ نُون کا بیٹا یہُو سُوع۔

28. اور اُن کی مِلکِیّت اور بستیاں یہ تِھیں ۔ بیت ا یل اور اُس کے دیہات اور مشرِق کی طرف نعرا ن اور مغرِب کی طرف جزر اور اُس کے دیہات اورسِکم بھی اور اُس کے دیہات عزّہ اور اُس کے دیہات تک۔

۱-توارِیخ 7