۱-توارِیخ 29:24-30 Urdu Bible Revised Version (URD)

24. اور سب اُمرا اور بہادُر اور داؤُ دبادشاہ کے سب بیٹے بھی سُلیما ن بادشاہ کے مُطِیع ہُوئے۔

25. اور خُداوند نے سارے اِسرا ئیل کی نظر میں سُلیما ن کو نِہایت سرفراز کِیا اور اُسے اَیسا شاہانہ دبدبہ عِنایت کِیا جو اُس سے پہلے اِسرا ئیل میں کِسی بادشاہ کو نصِیب نہ ہُؤا تھا۔

26. اور داؤُ دبِن یسّی نے سارے اِسرا ئیل پر سلطنت کی۔

27. اور وہ عرصہ جِس میں اُس نے اِسرا ئیل پر سلطنت کی چالِیس برس کا تھا ۔ اُس نے حبرُو ن میں سات برس اور یروشلیِم میں تَینتِیس برس سلطنت کی۔

28. اور اُس نے نِہایت بڑھاپے میں خُوب عُمر رسِیدہ اور دَولت و عِزّت سے آسُودہ ہو کر وفات پائی اور اُس کا بیٹا سُلیما ن اُس کی جگہ بادشاہ ہُؤا۔

29. اور داؤُ دبادشاہ کے کام شرُوع سے آخِر تک سب کے سب سموا یل غَیب بِین کی توارِیخ میں اور ناتن نبی کی توارِیخ میں اور جاد غَیب بِین کی توارِیخ میں۔

30. یعنی اُس کی ساری حُکومت اور زور اور جو زمانے اُس پر اور اِسرا ئیل پر اور زمِین کی سب مملکتوں پر گُذرے سب اُن میں لِکھے ہیں۔

۱-توارِیخ 29